تازہ تر ین

”ہم سب ایک ہیں“ فاروق ستار کا مخالفین کو کرارا جواب

لاہور (ویب ڈیسک)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی، آج بھی ایک ہے اور آئندہ بھی ایک رہے گی۔سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین شادیانے بجا رہے تھے لیکن ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں نے ایک ہی پنڈال میں فارم بھرے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے 17 امیدواروں نے سینیٹ الیکشن کے لیے فارم بھرے لیکن ہمارے امیداروں کی تعداد 15 بنتی ہے کیونکہ دو امیدواروں نے دو دو فارم جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے خواجہ سہیل منصور اور قمر منصور کے نام بھی زیر غور تھے لیکن قمر منصور نے اپنی علالت کی وجہ سے معذرت کی جب کہ خواجہ سہیل منصور نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ایک سوال کے سوال میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اختلافات ہوتے ہیں لیکن معاملات میڈیا پر آنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ناقابل حل مسئلہ ہے، بڑے سے بڑا مسئلہ اور اختلاف بھی باہمی اتفاق رائے سے حل ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر ہم نے علیحدہ علیحدہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے لیکن ہم نے آپس میں طے کر کے فارم جمع کرائے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور ہم نے نہ کل کسی سے ڈکٹیشن لی، نہ آج لے رہے ہیں اور نہ مستقبل میں ڈکٹیشن لیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain