لاہور (ویب ڈیسک )نظام الدین سیالوی نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کے بھتیجے نظام الدین سیالوی نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ نجی چینل کو ایک انٹرویو دینے کے دوران انہوں نے کہا کہ آئیندہ کی سیاست کا فیصلہ سجادہ نشین کریں گے۔نظام الدین سیالوی نے انٹر ویو میں خفیہ طاقتوں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ کچھ خفیہ طاقتیں پیر سیالوی کو استعمال کرنا چاہتی تھیں۔نظام الدین سیالوی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ جب انہوں نے لاہور میں جلسہ کیا تھا ان کو جلسے کو دھرنے میں بدلنے کے لئے فون کالز بھی آتی تھیں۔یاد رہے اس سے پہلے بھی پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی کے بھتیجے اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ خفیہ طاقتیں پیر سیالوی کو استعمال کر رہی ہیں اور مجھے بھی بھاری رقم کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے کہا کہ آپ کوئی اور گھر دیکھیں۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ مذہبی معاملے کو سیاسی بنانے کی کوشش کی گئی جس کو میں نے ناکا م بنایا۔نظام الدین سیالوی نے یہ بھی کہا کہ خفیہ طاقتوں نے پیر حمید الدین سیالوی کے بیٹے قاسم سیالوی کو بھی غلط گائیڈ کیا۔