تازہ تر ین

امریکی صدر کی پاکستان مخالف ٹوئٹ پر بلاو ل بھٹو نے ایسا کرارا جو اب دیدیا کہ ہر پاکستانی فخر محسو س کر یگا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ طالبان اور مجاہدین پاکستان نے نہیں بلکہ امریکا نے بنائے اور امریکا نے ہی پاکستان کو زبردستی افغان جنگ میں دھکیلا۔امریکی ٹی وی کو دیے جانے والے انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے امریکی صدر کی پاکستان مخالف ٹوئٹ کے بارے میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 33 ارب ڈالر کا طعنہ دے کر ان سمیت تمام پاکستانیوں کے دل دکھائے ہیں۔بلاول نے مزید کہا کہ امریکا نے مجاہدین کی مدد کے لیے پاکستان کو مجبور کیا، ان کی والدہ بینظیر بھٹو نے اس وقت کے صدر بش کو خبردار کیا تھا کہ امریکا نجی لشکر نہ بنائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتنے امریکی نہیں مارے گئے جتنے پاکستانی شہید ہوئے، پاکستان نے ڈٹ کر دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور اس میں نمایاں کمی کی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain