اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)وزیر دفاع خرم دستگیر نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا۔یورپی یونین کے چیئرمین ملٹری کمیٹی جنرل میخائل نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خرم دستگیر سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر دفاع خرم دستگیر نے عالمی امن و استحکام کے لیے جنرل میخائل کوستاراکوس کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے مالاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا میں ترقیاتی ا±مور پر شکر گزار ہیں۔
