لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی۔ ترقی کے تیز رفتار سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں کی ترقی اپنی مثال آپ ہے اورہم نے ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کے ریکارڈ قائم کئے ہیں جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور استعمال میں پنجاب سرفہرست ہے اور منصوبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تارےخ ساز کارنامہ ہے ۔ ملک میں ایک عرصے سے چھائے ہوئے اندھیروں کو ختم کیاہے اور جتنی محنت کےساتھ توانائی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے ،اس کی مثال پاکستان کی70سالہ تاریخ میں موجود نہیں۔انہوں نے کہاکہ بعض سیاسی عناصر کی رکاوٹوں کے باوجود بجلی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے اور آج ملک میں لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ ہم نے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کو مقدم رکھا ہے اور ہمارے تمام اقدامات عوام کی ترقی و خوشحالی کے مظہر ہیں۔ دھرنا پارٹی نے صرف اور صرف جھوٹ اوربے بنیاد الزامات کی سیاست کی ہے اور عوام کے مسائل کے حل اوراپنے صوبے کی ترقی کی بجائے الزام تراشی کو وطیرہ بنائے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے توانائی بحران کے خاتمے کےلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایااوران حکمرانوں کی لوٹ مار اورکرپشن کی وجہ سے ہی ملک اندھےروں مےں ڈوبتا چلا گےا۔ کرپٹ اور شکست خوردہ عناصر نے توانائی سمیت مفاد عامہ کے ہر منصوبے میں تاخیر کی کوشش کی اور آج یہ عناصراپنے کئے پر شرمندہ ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران نیازی نے دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کی منفی سیاست سے ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے۔ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے یہ عناصر کس منہ سے عوام کا سامنا کرےںگے۔ترقی کی مخالفت کرنے والوں سے حساب عوام الیکشن میں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام خدمت کرنے والوں کو کبھی بھلاتے نہےں۔2018ءکے انتخابات مےں عوام خدمت کرنے والوں اورترقی کا سفر روکنے والوں کا فےصلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے کریں گے۔پاکستان مسلم لےگ(ن) کی عوامی خدمت کی سےاست کے سامنے جھوٹ بولنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ۔جھوٹ ،انتشار اورمنافقت کی سےاست کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہےں۔ احتجاج اوردھرنوں کی قےمت اس غرےب قوم کو چکانا پڑی ہے ۔دھرنے ،احتجاج اورانتشار کی سےاست کے علمبرداروں کو 2018ءمےں اپنی منفی سےاست کا جواب مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے جھوٹ بولنے اور الزام تراشی کے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔باشعور عوام اس لیڈر کی دروغ گوئی اور بہتان طرازی سے تنگ آ چکے ہیں حتیٰ کہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی جھوٹ، یوٹرن اور بے بنیاد الزامات کی منفی سیاست سے بیزارہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دھرنا گروپ کو پشیمانی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا اور مسلم لیگ (ن) عوام کی حمایت سے آئندہ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہو کر ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں سینیٹ الیکشن، سیاسی امور اور ترقیاتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر ریلویز نے منصوبوں میں 682 ارب روپے کی بے مثال بچت پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر تےزی سے طے کررہے ہےں ۔ وسائل قوم کی امانت ہیں، ایک ایک پائی ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جا رہی ہے۔ترقیاتی منصوبوں میں شفاف پالیسی اپنا کر اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے۔ ترقیاتی منصوبے معیار اور شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ منصوبوں مےں 682ارب روپے کی بچت کرکے ملک کی تارےخ مےں نےا رےکار ڈ قائم کےا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں انفراسٹرکچر اور کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی حیثیت کا حامل ہے۔