تازہ تر ین

نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس ،نیب میں بڑا اقدام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے نوازشریف کو آج راولپنڈی آفس طلب کرلیا، نوازشریف سے ضمنی ریفرنس فلیگ شپ پر بیان لیا جائیگا، نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی نے نوازشریف کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ کرلیا، ضمنی ریفرنس العزیزیہ اور فلیگ شپ کیس میں اگلے ہفتے دائر کئے جائینگے، نوازشریف کیخلاف لندن فلیٹس کیس میں ضمنی ریفرنس پہلے ہی دائر ہے ، نیب نے برطانیہ سے حاصل شواہد کی بنیاد ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا، ضمنی ریفرنس میں نوازشریف کیخلاف نئے گواہوں کے بیانات قلمبند ہونگے، نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لاہور رہائشگاہ بھجوایاگیا، ذرائع کے مطابق نوازشریف نے نیب راولپنڈی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے، وہیں پر صفائی پیش کرونگا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain