تازہ تر ین

خوشیاں تقسیم کرنے والا بینک ۔۔۔ ملازمین میں خوشی سے نہال

دبئی (ویب ڈیسک )سرکاری ادارے کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے درمیان خوشیاں بانٹنے والے بینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ملازمین کو مخلتف پیکیجز بہ طور تحفہ پیش کیے جاتے ہیں۔متحدہ عرب امارات اپنی جدید سہولیات، پ±ر سکون ماحول اور ترقی کے پ±رکشش مواقعوں کے باعث پوری دنیا میں خاص اہمیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ تجارت اور حصول روزگار کے لیے جوق در جوق یہاں کا رخ کرتے ہیں۔اپنی جدیدیت اور حیران کن اقدامات سے توجہ حاصل کرنے والے اس ملک میں نئی پیشرفت ادارے کی جانب سے اپنے ملازمین کے لیے خوشیاں بانٹنے والے بینک کا قیام ہے۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی میں قائم خوشیاں تقسیم کرنے والے بینک سے ملازمین کو کسی نئی فلم کے شو کے ٹکٹس، میوزیکل کنسرٹ کے ٹکٹس، دو کی تعطیلات اور ہر وہ چیز جو ملامین کو خوش کرسکیں یہاں سے حاصل کرسکیں گے۔اس بینک فائدہ ا±ٹھانے کے لیے ملازمین کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانی ہو گی اور ادارے میں کام کرنے والے ملازمین بہترین پرفارمنس دینے والے ملازم کا چناو اسے پوائنٹس دے کر کرتے ہیں جس ملازم کو جتنے پوائنٹس ملتے ہیں وہ بینک سے اتنی ہی ’خوشی‘ حاصل کرنے کا حقدار ہوگا۔اس بینک میں ہر ملازم کو کاونٹ کھولنا ہوگا جس میں اپنی دلچسپی اور مزاح سے متعلق معلومات دینی ہو گئیں اور جب وہ ملازم مقررہ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا تو ادارہ اس کے اکاو?نٹ میں اس کی دلچسپی اور مزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی دلچسپی کا سامان کریڈٹ کردیتا ہے جسے ملازم ڈیبیٹ کر کے اپنی دلچسپی سے جڑی کوئی بھی خوشی حاصل کرسکتا ہے۔خوشیاں تقسیم کرنے والے بینک کی مرکزی صدر نے کہا کہ اگر کوئی ملازم اپنے کاو?نٹ میں یہ بات درج کراتا ہے کہ ا±سےموسیقی سے دلچسپی ہے تو مقررہ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد ادارہ ان کے اکاونٹ میں میوزیکل کنسرٹ کے ٹکٹ جمع کرادیتا ہے جو ملازم ڈیبیٹ کرالیتا ہے یوں خوشیاں تقسیم کرنے والا بینک ہمارے ملازمین کے لیے مسرت کا باعث بنتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain