لندن (یو این پی) چار مرتبہ کے سابق امریکی ورلڈ چیمپئن باکسر روئے جونز جونیئر کے 29 سالہ کیریئر کا فتح کے ساتھ اختتام ہوگیا۔ انہوں نے آبائی شہر پینساکولا کے سوک سینٹر میں متفقہ پوائنٹس کی بدولت ہم وطن باکسر اسکاٹ سگمون کو رنگ میں ڈھیر کیا۔
وہ پروفیشنل کیریئر میں ریکارڈ 66 فائٹس جیتے جبکہ نو مرتبہ انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ انہوں نے مئی 1989ء میں سوک سینٹر پر ہی پہلی پروفیشنل فائٹ لڑی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف معطل یو ایف سی فائٹر اینڈرسن سلوا کے خلاف ممکنہ فائٹ پر ہی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔