تازہ تر ین

متحدہ ایم این اے سلمان مجاہد کی لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) علینہ نامی لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج ہوا ہے جس میں علینہ نامی ایک لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے رکن قومی اسمبلی اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان مجاہد نے اسے اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور پھر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ بعد میں شادی کا وعدہ کرکے معافی بھی مانگی تھی۔لڑکی نے بیان میں بتایا ہے کہ ایم این اے نے زیادتی کی ویڈیوز بھی بنا رکھی ہیں جن کے ذریعے اسے بلیک میل کیا جارہا ہے اور بھاری رقم کا تقاضا کیا جارہا ہے جب کہ اس کے بھائی کو بھی اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم صارم برنی ٹرسٹ کے چئیرمین صارم برنی نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ علینہ نامی لڑکی نے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف شکایت کی ہے کہ رہنما ایم کیو ایم نے کسی اور سے شادی کرنے پر میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی، یہ درندہ ہمارے پیچھے پڑا ہوا ہے، مجھے انصاف دلایا جائے اور دیگر معصوم لڑکیوں کو برباد ہونے سے بچایا جائے۔دوسری جانب سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، دوبارہ ایم کیو ایم میں شمولیت پر سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں اور سندھ حکومت نے میری سیکیورٹی بھی واپس لے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار گروپ میں شمولیت پر نشانہ بنایا جارہا ہے، اگر مجھے یا میرے اہلخانہ کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکی ذمہ دار سندھ حکومت ،عمران اسماعیل اور علی زیدی ہوں گے۔ سماجی کارکن صارم برنی نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کر دیا ہے۔ معروف سماجی کارکن صارم برنی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے رکن اور ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ پر لڑکی سے زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ناصرف متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے اس کیخلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔صارم برنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے انصاف کی فراہمی کیلئے رابطہ کیا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ نے شادی کرنے پر لڑکی کیخلاف جھوٹی ایف ا?ئی ا?ر درج کراوا دی ہے۔صارم برنی کے مطابق، وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ دوسری جانب سلمان مجاہد بلوچ نے گفتگو میں ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ فاروق ستار کو جوائن کرنے کے بعد سارا گیم پلان کیا گیا ہے۔سلمان مجاہد بلوچ کا موقف ہے کہ انہوں نے لڑکی کی والدہ کو علاج کیلئے 40 لاکھ روپے دیے تھے لیکن اس کی مدد کا یہ صلہ ملا۔ میں نے 16 دسمبر کو ہی ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا، اب میری درخواست عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ سلمان بلوچ نے لڑکی کے ساتھ اپنی تصویر کو جعلی قرار دیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کی جانب سے شہری کو اسلحہ دکھانے اور زدوکوب کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ گزری تھانے میں درج کیا گیا جس کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے حکم پر ان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے شہرِ قائد کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں گاڑی نہ ہٹانے پر احسن علوی نامی شہری کو بندوق لہرا کر دھمکایا تھا جبکہ ان کے محافظوں نے شہری پر بندوقیں تان لی تھیں۔احسن علوی اپنی گاڑی میں سوار تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ کی گاڑی نے پہلے ہارن دے کر گاڑی ہٹانے کا کہا۔جگہ نہ ہونے کی صورت میں شہری نے گاڑی نہ ہٹائی جس پر سلمان مجاہد بلوچ بھپر گئے اور شہری کو گاڑی سے پستول دکھائی، ان کے خلاف برے الفاظ استعمال کیے اور دھمکیاں بھی دیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن احسن نے جب یہ سارا ماجرا سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تو پارٹی رہنما حرکت میں ا?گئے اور عمران اسماعیل نے اپنی مدعیت میں سلمان مجاہد کیخلاف گزری تھانے میں مقدمہ درج کرادیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساو¿تھ فاروق اعوان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ احسن علوی اور سلمان مجاہد بلوچ سے بیانات لیے جائیں گے جبکہ ان کی گاڑی کی تفصیلات بھی پولیس نے حاصل کرلی ہیں جو ایم کیو ایم رہنما کی بیگم شازیہ سلمان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain