کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ جج نے کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ جج نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
