حافظ آباد(ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کے ملزمان کے خلاف مزید 3 مقدمات درج کرلیے گئے، جن میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔حافظ آباد کے محلہ بہاولپورہ میں خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کے واقعے کی تفتیش جاری ہے اور 5 گرفتار ملزمان کے خلاف مزید 3 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جس کے بعد درج مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔24 متاثرہ خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کرائے گئے، جن کی ریڑھ کی ہڈیوں پر سرنج کے نشانات پائے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ 2 ملزمان کے پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آج موصول ہوجائے گی جس کے بعد تحقیقات میں مدد ملے گی۔واقعے کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد سے اب تک 24 متاثرہ خواتین سامنے آچکی ہیں، جنہیں جہیز اور نقد رقم کا لالچ دے کر غیر قانونی طور پر ان کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالا گیا۔
