لاہور(ویب ڈیسک)سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے اور شام 4 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعدسینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی آج ہی جاری کردی جائے گی۔خیال رہے کہ سینیٹ کی 52 خالی نشستوں پر انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے۔دوسری جانب الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسحاق ڈار نے جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اور وہ پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ نشست پر امیدوار برقرار ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق سینیٹ کی 12 نشستوں کے لئے 27 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 14، ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی 2،2 نشستوں کے لئے 5،5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
سندھ میں سینیٹ انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی کے 8 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور اب 12 امیدوار ہی میدان میں ہیں۔
