تازہ تر ین

واہ واہ !شاباش منصفو شاباش!!!،کیسا انصاف کیا ہے ۔۔۔مریم کادبنگ خطاب

سرگودھا (ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف پر مقدمہ بیٹی سے تحفے لینے پر چلا یا گیا اور سزا بیٹے سے فرضی تنخواہ نہ لینے پر دی گئی ،واہ واہ !شاباش منصفوں شاباش!!!،کیسا انصاف کیا ہے ،احتساب کرو استحصال نہ کر و،منصف بنوں مدعی یا حکمران نہ بنوں،قوم اداروں کی عزت کرنا چاہتی ہے ،اتنی خطرناک لڑائیاں مت لڑو کہ پاکستان کا نقصان ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ اس انتقام کا شکریہ کیونکہ اس نے نواز شریف کو مضبوط کیا ہے اور مسلم لیگ ن کو متحد کیا ہے ۔سرگودھا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام نے نواز شریف کا مقدمہ لڑا اس کا مطلب وہ بے گناہ ہیں ،نواز شریف کے اثاثے نہ دکھاؤ اگر کوئی کرپشن کی ہے تو وہ دکھاؤ ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف ڈیڑھ سال سے مقدمہ چل رہا ہے آج تک کسی جج نے نہیں کہا کہ نواز شریف نے کرپشن کی ہو ،جب نواز شریف کے کروڑو ووٹرز کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس پر یہ اعتراض بھی لگا یا گیا کہ عوامی عدالت میں کیوں جا رہا ہے ،منصف کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف عوامی عدالت سے فیصلے کیوں لے رہا ہے ،جب مشرف نے ججوں کو گھر بھیج دیا تو منصف اپنے آپ کو بحال کرانے کے لیے عوامی عدالت میں گئے تھے ،اگر وہ ٹھیک ہے تو نواز شریف کا عوامی عدالت میں جانا غلط کیوں ہے۔مریم نواز نے کہ کہ عوام اگر قانون کے رکھوالوں کے لیے باہر نکلے تو اچھی بات ہے لیکن اگر اپنے رکھوالے کے لیے نکلے تو توہین ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی مقدمے میں ملزم کو یہ شک ہو جائے کہ منصف انصاف نہںی کر سکتا یا بغض رکھتا ہے تو مغربی ممالک میں جج اخلاقی طور پر اس مقدمے سے علیحدگی اختیار کرلیتے ہیں لیکن یہاں تو پانچ رکنی پاناما بینچ ہر وقت نواز شریف کے خلاف تیار کھڑا رہتا ہے ،سپریم کورٹ کے 17ججز میں سے 7جج صرف نواز شریف کا مقدمہ سن رہے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain