تازہ تر ین

قصو ر کی زینب سے درندگی تو کچھ بھی نہیں،لودھراں میں 6سالہ عاصمہ سے زیادتی ،لاش اس حالت میں ملی کہ سب ششدر

لودھراں(ویب ڈیسک) لودھراں کے علاقے دنیا پور کی رہائشی 6 سالہ عاصمہ کی لاش مل گئی ہے ، وہ 19 فروری کی شام لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش گھر کے قریب گندے پانی کے جوہڑ سے ملی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے بدفعلی کے شواہد ملے ہیںجبکہ بچی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر وسیم اقبال کے مطابق بچی کی موت 48 گھنٹے قبل ہوئی۔بچی کے جسدخاکی سے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے آج صبح فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں جس کی رپورٹ آئندہ 2 سے 3 روز میں موصول ہوگی۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) امیر تیمور کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بچی سے بدفعلی کے شواہد ملے ہیں، تاہم اس کی حتمی تصدیق فرانزک رپورٹ کے بعد ہی ہوسکے گی۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ بچی کے قتل کے شبہ میں کچھ افراد کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain