تازہ تر ین

پی ایس ایل ،کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اہم فیصلہ کر لیا ،لاہور قلندرس کی 3بڑی تبدیلیاں

دبئی(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ تھری میں کراچی کنگنز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ایونٹ کا ا?ٹھواں میچ کھیلا جارہا ہے۔ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی ہے اس لئے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور گلریز صدف اور رضا حسن کی جگہ دنیش رامدین اور سہیل خان اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کیمیرون ڈیلپورٹ کی جگہ آغا سلمان کو موقع دیا گیا ہے۔کراچی کنگز کی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری شامل کیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر اب تک کراچی کنگز اور لاہور قلندرز 4 بار ا?منے سامنے ا?چکے ہیں جن میں سے 4 میچز کراچی کنگز نے جبکہ 1 لاہور قلندرز نے جیتا ہے۔ایونٹ میں لاہور قلندرز نے اب تک دو میچز کھیلے اور دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کراچی کنگز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم اپنی دھواں دھار بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ابتدائی دونوں میچز میں وہ کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دے پائے تاہم ا?ج ہونے والے میچ میں سب کی نظریں ان کی بیٹنگ پر ہوں گی۔لاہور قلندرز کے پاس فخر زمان اور عمر اکمل جیسے جارح مزاج بلے باز بھی ہیں، اسی طرح بولنگ لائن میں ان کے پاس ا?ئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر رہنے والے سنیل نارائن، یاسر شاہ اور سہیل تنویر جیسے بولر بھی ہیں۔دوسری جانب کراچی کنگز جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے، کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ لاہور قلندرز کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کھیلنے کی کوشش کریں گے اور جیت کو یقینی بنائیں گے۔کراچی کنگز میں بابراعظم، روی بوپارا، شاہد ا?فریدی، محمد عامر، محمد رضوان، لینڈل سمنز اور این مورگن جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain