تازہ تر ین

دنیا کا نمبرون آل راﺅنڈر بنناچاہتاہوں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی شاداب خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ دنیا کا بہترین آل راو¿نڈر بنوں اور تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔ایک انٹروی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار آل راو¿نڈر نے کہا کہ جب پچھلے سال پی ایس ایل میں آیا تو کوئی مجھے جانتا بھی نہیں تھا تاہم اس سال دنیا میں میرا نام چل رہا ہے  پی ایس ایل نہ کھیلتا تو فرسٹ کلاس میں پرفارم کر کے ٹیم میں جگہ بنانی پڑتی۔شاداب خان نے بتایا کہ جب اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے منتخب ہوا تو اپنے دوست کو کہا کہ میرے پاس بہترین موقع ہے اور میں اچھا پرفارم کر کے پاکستان کےلئے کھیلوں گا۔نوجوان کھلاڑیوں کےلئے اپنے پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک انٹرنیشنل پلیٹ فام ہے کیونکہ اس میں ورلڈ کلاس پلیئرز آئے ہوتے ہیں ، جب آپ اچھا پرفارم کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کا اعتماد بڑھتا ہے اور آپ کو خود پتہ چلتا ہے کہ آپ کتنے اچھے کھلاڑی ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل کے باعث ایک سال کے دوران زمین سے آسمان پر آگیا ہوں لیکن میری پہلی ترجیح ہوتی ہے کہ میں پاکستان کے لیے اچھا کروں کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے اور اس کے لیے جتنا اچھا ہو سکے ہمیں پرفارم کرنا چاہیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راو¿نڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی جیتنا یادگار لمحہ تھا اور اس کے بعد انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ کی وکٹ ایک یادگار لمحہ ہے۔قومی ٹیم کے لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ چار روزہ کرکٹ کھیل کر ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ بناو¿ں اور اس حوالے سے کاو¿نٹی کرکٹ سے بھی بات چل رہی ہے، کوشش ہے کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کے لیے کھیلوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain