تازہ تر ین

فکسنگ سکینڈل : شاہ زیب کی قسمت کا فیصلہ

لاہور ( نیوزایجنسیاں ) پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں شاہ زیب حسن کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، کرکٹر پر فکسنگ کیلئے اکسانے اور بکی کے رابطے کی اطلاع پی سی بی کو نہ دینے کا الزام عائد تھا۔پی ایس ایل 2017 کے فکسنگ سکینڈل کا ایک اور کردار انجام کے قریب پہنچ گیا ہے۔ بیٹسمین شاہ زیب حسن کے کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ شاہ زیب حسن پر ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ کیلئے اکسانے اور بورڈ کو بکی کے رابطے کی اطلاع نہ دینے کا الزام عائد ہے۔اس سے پہلے شرجیل خان، خالد لطیف، محمد نواز اور محمد عرفان کو بھی فکسنگ کیس میں سزا ہو چکی ہے۔ محمد عرفان اور محمد نواز اپنی سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد کھیل کے میدان میں واپس آ چکے ہیں۔قومی کرکٹر پر کھلاڑیوں کو فکسنگ کیلئے اکسانے ، بکی کے رابطہ کرنے کی اطلاع پی سی بی کو نہ دینے کا الزام تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عرفان نے اعتراف کیا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ان سے غلطی ہوئی تھی لیکن میں نے بروقت اپنی غلطی مان لی اور مجھے میرے کئے کی سزا مل گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لئے بھرپور محنت کررہا ہوں اور پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھاکر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کو ایک سال کے لیے معطل کر دیا تھا اور اس کے علاوہ ان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔محمد عرفان کو یہ سزا بکیز کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن سیل کو آگاہ نہ کرنے پر دی گئی تھی جب کہ محمد عرفان کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain