All posts by Daily Khabrain

چور نے لیپ ٹاپ چرا کر مالک کو معافی کی ای میل بھیج دی

برمنگھم(ویب ڈیسک) یونیورسٹی کے ایک طالب علم کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا جس کے بعد مبینہ طور پر اسے چور کی ای میل موصول ہوئی اس ای میل میں چور نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت غریب ہے اور اسے رقم کی اشد ضرورت تھی۔برطانوی شہر برمنگھم کی رہائشی اسٹیوی ویلنٹائن نے ای میل شیئر کی تو وہ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور اس پر مختلف تبصرے شروع ہوگئے۔ خاتون نے اپنے کمرے میں ساتھ رہنے والی سہیلی کا لیپ ٹاپ چوری ہونے کے بعد موصول ہونے والی ای میل نقل کی ہے جس میں چور نے کچھ یوں کہا :’ ہیلو! میں آپ کا لیپ ٹاپ چرانے پر بہت بہت معافی چاہتا ہوں، میں انتہائی غریب ہوں اور مجھے رقم کی ضرورت تھی، میں نے آپ کا فون اور والٹ چھوڑ دیا ہے اور امید ہے کہ اس سے کچھ ضرورت پوری ہوجائے گی‘۔چور نے مزید کہا کہ ’میں دیکھ سکتا ہوں کہ آپ یونیورسٹی کی طالبہ ہیں اگر لیپ ٹاپ میں یونیورسٹی کے کام سے متعلق کچھ فائلیں ہوں تو مجھے بتائیں میں وہ آپ کو یہاں بھیج دوں گا! اور میں ایک بار پھر معذرت چاہتا ہوں‘۔جب یہ پوسٹ ٹویٹ کی گئی تو اسے 26 ہزار افراد نے آگے بڑھایا اور اس پر ہزاروں افراد نے اپنی ملی جلی رائے دی۔ بعض افراد نے چور کی دیانت کی داد کی لیکن کچھ نے کہا کہ انتہائی غربت کا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کی قیمتی اشیا چرائی جائیں

اب انٹرنیٹ ملے گا فری،چین نے شانداراعلان کر دیا

بیجنگ(ویب ڈیسک) انٹرنیٹ اور وائی فائی کے دور میں دنیا کے ایسے ممالک بھی شامل ہیں جہاں ڈیجیٹل اندھیرا ہے اور وہاں یہ سہولیات موجود نہیں، اس تناظر میں چین کی ایک مشہور کمپنی نے پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے ایک اہم منصوبے کا اعلان کیا ہے۔چینی کمپنی لنک شیورنیٹ ورک نے کہا ہے کہ وہ 2026ءتک ایک دو نہیں بلکہ 272 سیٹلائٹ مدار میں بھیجے گی جو پوری دنیا کا احاطہ کرتے ہوئے مفت وائی فائی فراہم کریں گے۔ اس ضمن میں پہلا سیٹلائٹ لنک شیور ون اگلے سال روانہ کیا جائے گا، 2020ءمیں مزید 10 اور 2026ءتک 272 سیٹلائٹ خلا میں کام شروع کردیں گے۔کمپنی کا مﺅقف ہے کہ اس میں ایک سیٹلائٹ سے دوسرے سیٹلائٹ تک انٹرنیٹ رابطے کو یقینی بنایا جاسکے گا جس کا تجربہ اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے کیا جاچکا ہے۔ اس طرح جوں ہی آپ کے فون پر سیٹلائٹ کا خاکہ نمودار ہوگا تو سمجھیں کہ آپ آن لائن ہوگئے ہیں۔لنک شیور کمپنی پہلے بھی وائی فائی ماسٹر کی ایپ پیش کرکے بہت شہرت کما چکی ہے۔ اب چینی اکیڈمی آف اسپیس کے تعاون سے وہ سیٹلائٹ نظاموں پر کام کررہی ہے۔اس وقت دنیا میں چار ارب لوگ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔ بعض تنظیموں نے انٹرنیٹ کو بنیادی انسانی حقوق میں شمار کیا ہے اور دنیا میں ڈیجیٹل سہولیات کے فرق کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔اگرچہ یہ اربوں ڈالر کا منصوبہ ہے لیکن کمپنی کا مﺅقف ہے کہ شریک ادارے اور ایپلی کیشن ساز ادارے اس میں سرمایہ کاری کریں گے۔ مفت انٹرنیٹ کے لیے اشتہار دیکھنے ہوں گے اور اس کی آمدنی سے تمام اخراجات پورے کیے جاسکیں گے تاہم اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 43 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔قبل ازیں گوگل پروجیکٹ لون نے بھی گرم غباروں کے ذریعے ترقی پذیر ممالک میں وائی فائی سگنلز بھیجنے کا ایک منصوبہ شروع کیا تھا جو آگے نہ چل سکا لیکن لنک شیور کے منصوبے کے بعد امید پیدا ہوئی ہے کہ دنیا کی بڑی آبادی انٹرنیٹ سے وابستہ ہوجائے گی۔

ہاکی ورلڈ کپ؛ جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو شکست دیدی

بھونیشور(ویب ڈیسک) ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کے خلاف صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی سمیٹ لی۔ہاکی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے بھارتی شہر بھونیشور کے کالنگا اسٹیڈیم میں جاری ہیں، آج پاکستان اور جرمنی کی ٹیمیں عالمی کپ کے ابتدائی میچ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں اور جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔کھیل کے آغازمیں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے کوئی بھی ٹیم پہلے کوارٹر میں گیند کو جال کے اندر پھینکنے میں کامیاب نہ ہو سکی، 7ویں منٹ میں جرمن پلیئر ویلین نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم پاکستانی ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن کسی بھی ٹیم کو کامیابی نہیں ملی، 22ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم کو گول کرنے کا سنہری موقع ملا تاہم فاروڈز اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے، 36ویں منٹ میں جرمنی نے پاکستان کے خلاف عمدہ موو بنائی اور مارکو ملٹکاﺅ کے ذریعے پہلا گول کرنے میں کامیاب ہو گئی۔میچ کے دوران پاکستان کے دو جب کہ جرمنی کے ایک کھلاڑی کو گرین کارڈ دکھایا گیا، 21ویں منٹ میں جرمنی کے کرسٹوفر جب کہ 53 ویں منٹ میں عرفان جونیئر اور 97ویں منٹ میں محمد عرفان کو وارننگ جاری کی گئی، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں 5دسمبر کو ملائشیا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے ملائشیا کے خلاف صفر کے مقابلے میں 7 گول سے کامیابی اپنے نام کی، فاتح ٹیم کے ہرٹزبرجرر نے گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی جب کہ پروسر، وینڈر ویرڈن، کیمپرمین اور برینکمین نے ایک، ایک گول کیا۔

بڑے اور چھوٹے میاں ملیں گے پھر ملاقات کب،کہاں اور کیسے ہوگی؟نیب نے اجازت دے دی

لاہور(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوازشریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے چھوٹے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست بھیجی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد نیب لاہور نے انہیں ملاقات کی اجازت دے دی۔نوازشریف کی درخواست پر انہیں زیرتفتیش اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملنے کا وقت دیا گیا ہے، نوازشریف کل بروز اتوار شہبازشریف سے ملاقات کریں گے جب کہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور اہل خانہ کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اس ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، نیب مقدمات اور پارٹی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی نوازشریف نے شہبازشریف سے نیب آفس لاہور میں ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات،گورنر ہاﺅس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے بارے گفتگو

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقا ت کی۔عمران خان نے گورنر پنجاب سے گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے سے متعلق گفتگو زیر بحث آئی۔ گورنر پنجاب کوچوہدری سرور گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے سے متعلق امور کی نگرانی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی گورنر پنجاب کو گورنر ہاﺅس کی فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی ہدایت، وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاﺅس کو یونیورسٹی بنانے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔ گورنر پنجاب نے ذرائع کو بتایا کہ فزیبیلٹی رپورٹ آنے کے بعد تعلیمی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

کُنبھ میلہ یا حج،تصویر نے بڑے بڑوں کو چکر دیدیئے

نئی دہلی(ویب ڈیسک)انڈیا میں عام انتخابات جوں جوں قریب آ رہے ہیں انتہا پسند تنظیموں اور گروہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو سیاسی فائدہ پہنچنے کے لیے ’فیک نیوز‘ اور ’فیک تصاویر‘ یعنی جھوٹی خبروں اور جھوٹی تصاویر جاری کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا اور اسی سلسلہ میں حج کی ایک تصویر کو بھی کمبھ میلے کی تصاویر بنا کر پیش کر دی۔’قوم پرست حکومت چننے کا کتنا فائدہ ہوتا ہے!‘ اس جملے کے ساتھ دائیں بازو کا رجحان رکھنے والے فیس بک اور ٹوئٹر صارفین نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔اس تصویر کو یوپی میں ’یوگی سرکار کی جانب سے الہ آباد میں کنبھ میلے کی تیاری کی جھلک‘ بتایا گیا ہے۔کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ اترپردیش کی یوگی سرکار نے ’ترقی اور انتظامات کے معاملے سبھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔‘ایک جگہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جگمگاتی تصویر سعودی عرب کی نہیں ہے، بلکہ کنبھ میلے کے حوالے سے یوگی سرکار کی تیاری کی جھلک ہے۔ لیکن یہ سبھی دعوے جھوٹ ہیں۔دراصل یہ تصویر حج کے وقت کی ہے، اگست 2018 میں یہ تصویر سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہوئی تھی۔جس جگہ کی یہ تصویر ہے اسے وادیِ منا کہا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں بہت سے لوگ وادی منا کو ’ٹینٹ سٹی‘ کے نام بھی جانتے ہیں۔اور جس پل کے ارد گرد ٹینٹ سٹی بنا ہوا ہے وہ شاہ خالد بریج کے نام سے مشہور ہے۔کیسری رنگ کے کپڑوں میں ملبوس سچن تندولکر کی ایک تصویر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک غیرسرکاری پوسٹر پر شائع کی گئی ہے۔اس پوسٹر کو کچھ لوگ فیس بک پر شیئر کر رہے ہیں۔ کچھ جگہوں پر یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ سچن تندولکر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔اس پوسٹر پر کنول کے پھول کا نشان ہے جس پر ’سپورٹ نمو‘ لکھا ہوا ہے۔ کنول کے پھول کا نشان بی جے پی کا انتخابی نشان ہے اور کیسری رنگ کے کپڑے کو یہ پارٹی پرموٹ کرتی رہی ہے۔کانگریس پارٹی نے سنہ 2012 میں سچن تندولکر کو پارلیمان کے ایوان بالا یعنی راجیا سبھا کا رکن نامزد کیا تھا۔ تاہم پارلیمان میں بے حد کم حاضری کی وجہ سے ان پر کافی تنقید کی گئی تھی۔اب بات اس تصویر کی جسے اس پوسٹر پر چھاپا گیا ہے۔یہ تصویر ستمبر 24 اپریل 2015 کی ہے اور سچن تندولکر کے 42ویں جنم دن پر اسے کھینچا گیا تھا۔سچن تندولکر اپنے جنم دن پر پورے خاندان کے ساتھ ممبئی میں واقع شری سدھی ونایک گنپتی مندر گئے تھے اور انھوں نے کیسری رنگ کا کرتا پہنا ہوا تھا۔سدھی ونایک گنپتی مندر کی آفیشل ویب سائٹ پر مندر کے ٹرسٹی مہیش مدلیئر اور منگیش شندے کے ساتھ سچن تندولکر کی دیگر تصاویر کے ساتھ اس تصویر کو بھی پوسٹ کیا گیا تھا۔انڈیل ریل کی ایک تصویر دائیں بازو کا رجحان رکھنے والے فیس بک پیجز پر وائرل ہو رہی ہے جسے لوگ ’رامائن ایکسپریس‘ کی تصویر کہہ رہے ہیں۔انڈین وزارت ریل نے اسی سال نومبر میں رامائن ایکسپریس کا افتتاح کیا ہے۔یہ ٹرین ایودھیہ سے لے کر جنوبی ہند کے شہر رامیشورم تک کے کئی یاترا والی جگہوں کے درشن کے لیے شروع کی گئی ہے۔لیکن اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اپنے بھارت میں پہلی بارے رامائن ایکسپریس چلی ہے ورنہ ابھی تک تو نظام الدین ایکسپریس ہی چلتی دیکھی ہے۔‘کچھ لوگوں نے اسے حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے لیکن ہم نے اپنی تحقیق میں یہ پایا ہے کہ جس تصویر کو رامائن ایکسپریس کی فوٹو کہا جا رہا ہے، وہ تصویر نیوزی لینڈ کی ٹرین کی ہے۔

پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کے لئے ایسا اقدام کردیا کہ شہریوں نے سُکھ کا سانس لے لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے خوشخبری سنا دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیریکٹر سروسز پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو نئے تصدیقی نظام سے منسلک کر دیا ہے۔پی ٹی اے نے موبائل فونز کی تصدیق کے لیے نیا نظام لاگو کر دیا ہے۔جس کے تحت تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ موبائل فونر کو سسٹم سے جوڑ دیا گیا ہے جو موبائل فون اب تک ایک بار استعمال ہو گیا سمجھیں وہ آئندہ بھی کام کرتا رہے گا۔ڈائیریکٹر سروسز پی ٹی اے طالب ڈوگر کا کہنا ہے کہ نئے تصدیقی نظام سے سیکورٹی خطرات میں کمی ہو گی اور چوری شدہ موبائل فونز کو ٹریس کرنا ممکن ہو گا۔سسٹم کے تحت موبائل فون میں موجود سم کارڈ کے مالک کے نام پر موبائل فون رجسٹرڈ ہو گا۔جن موبائل فونز میں سم کارڈ موجود ہیں انہیں بند نہیں کیا جائے گا۔جو موبائل فون اس وقت ایکٹو ہیں چاہے وہ تصدیق شدہ ہیں یا غیر تصدیق شدہ،انہیں بند نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے اس سے قبل کہا گیا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے جعلی موبائل کا استعمال روکنے کا نظام فعال کر دیا۔آج کے بعد ایسی تمام نئی موبائل فون ڈوائیسز جن کے آئی ایم آئی بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں انہیں غیر تصدیق شدہ موبائل سمجھا جائے گا اور انہیں پاکستان میں بند کر دیا جائے گا اس لیے صارفین باہر سے موبائل فون منگوانے میں احتیاط برتیں۔آج سے اسمگل شدہ موبائل فونز بند کر دئیے جائیں گے۔اس سے قبل پی ٹی اے نے 20 اکتوبر کے بعد چوری شدہ موبائل فون بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا سینیٹ کی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نوٹس لیتے ہوئے موبائل فون بند نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پاکستانٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آج سے موبائل فون تصدیقی نظام لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

منی لانڈرنگ پر اگلے ہفتے نیا قانون لارہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں 10 ارب ڈالرکی سالانہ منی لانڈرنگ ہورہی ہے ہم آئندہ ہفتے منی لانڈرنگ پر نیا قانون لارہے ہیں۔لاہورچیمبرآف کامرس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدرمیں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلیے حکومت بہتر اقدامات کر رہی ہے، 2013 میں جاری کھاتوں کا خسارہ ڈھائی ارب ڈالر تھا، جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 10 ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہے، منی لانڈرنگ کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ہم آئندہ ہفتے اس پر نیا قانون لانے والے ہیں، ہماری گورنمنٹ کی پلاننگ یکسر بدلنے والی ہے، ملک میں لوگوں کے لئے بزنس کے لئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور اس کے لئے برآمد کنندگان کو ہرممکن سہولت دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب،چین اورمتحدہ عرب امارات سے مثبت ردعمل آیا، غیرملکی سرمایہ کاری کارحجان بڑھ رہا ہے، غیرملکی سرمایہ کاری سے ہی ممالک ترقی کرتے ہیں، 27 سال بعد دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایگزون پاکستان آرہی ہے، حلال گوشت کی کمپنیاں پاکستان آکرسرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

ڈیم فنڈ کے لئے اراکین اسمبلی کا کرکٹ میچ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں دیا میر بھاشا ڈیم کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے اراکین قومی اسمبلی اور پی سی بی کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر برائے مملکت فواد چوہدری نے میچ میں حصہ لیا۔بیٹنگ کے لیے جانے سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خوبصورت گراﺅنڈ اور اچھا دن ہے۔میچ پانی کے لیے ہو رہا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت ماحول کو ہی ترجیح دیتی ہے،فواد چوہدری نے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹرینز مد مقابل ٹیم کو ہرا دیں گے۔میں تو میچ میں تباہی مچا دوں گا اور اپوزیشن کا سارا غصہ ادھر ہی نکالنا ہے۔اگر چیف جسٹس صاحب یہاں ہوتے تو ان کو بھی میچ کے لیے بلاتے۔لیکن اپنے دوعوں کے برعکس فواد چوہدری ایک ہی رن پر ڈھیر ہو گئے۔اس میچ میں پارلیمنٹرین الیون نے پی سی بی الیون کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بہت اچھا میچ ہوا اور ہم نے پی سی بی کو ہرایا ہے۔چئیرمین پی سی بی احسان مانی ان کی کلاس لیں گے کہ ہم سے ہار گئے تو آگے کیا جتیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ا میچ کا مقصد پانی اور ماحول کی طرف توجہ دلانا تھا۔خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ بنایا تھا جس میں پورے پاکستان سے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ڈیم فنڈ میں رقوم کے آنے کا سلسلہ جاری ہے،چیف جسٹس اس مقصد کے لیے لندن کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیم فنڈ نے معاشرے میں ڈیم کی ضرورت کی آگاہی پیدا کی۔رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ 2019ءکے وسط میں دیامیر بھاشا ڈیم اورآئندہ برس فروری میں مہمند ڈیم پر کام شروع ہوجائے گا۔

کرتار پور راہداری کے حوالے سے بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے سے پاک بھارت عوام میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرتارپور راہداری منصوبے کو آگے بڑھائے گا، راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے سے پاک بھارت عوام میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے، سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی مہمانوں کی شرکت کے مشکور ہیں، بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کی تقریب میں شمولیت باعث افتخار ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے حوالے سے بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ہے، امید ہے دونوں ممالک کا ہر قدم کرتارپور راہداری کی بہتری کے لئے ہوگا جب کہ ہم اپنے طرف سے پاک بھارت انٹرنیشنل بارڈر تک راہداری کی تعمیر کا آغاز کرنے والے ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان نے جارج بش سینئر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جارج بش سینئر نے عالمی چیلنجز کے دور میں اپنے ملک کی قیادت کی، پاکستان میں بش سینئر کو 2005 کے زلزلہ کے بعد ان کی کی گئی کاوشوں کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔