All posts by Daily Khabrain

عمران خان کو اناڑی کہنے والے کچھ دن اور صبر کر لیں، شیخ رشید

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو لوگ عمران خان کو کھلاڑی کی بجائے اناڑی کہہ رہے ہیں وہ کچھ دن اور صبر کر لیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ 100 روز میں 10ٹرینیں چلا کر اپنا وعدہ پورا کردیا، اب خراب پٹڑیوں اورخراب بوگیوں کی مرمت شروع کر رہے ہیں، ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے ، سیاحت کیلیے ریلوے میں 3 ٹورسٹ ٹرینیں چلا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ 90 دنوں میں ریلوے کی آمدنی میں 2ارب روپے کا اضافہ ہواہے، ریلوے میں ایک ارب روپے کے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے ریزوریشن اوقات بڑھانے سے ریلوے کی آمدنی 20 فیصد بڑھی ہے، 7 ڈویڑنل شہروں کے اسٹیشنز پر 24 گھنٹے ریزرویشن کی جائے گی، بغیر ٹکٹ مسافر کیساتھ پولیس یاریلوےعملہ بھی ہواتو ملازمت سے نکال دیاجائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جس وزیراعظم کو 6 ارب روپے روز کا سود دینا پڑے اس کو کیسے نیند آسکتی ہے، دنیا بھر کے سکھ آج عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی وجہ سے پاکستان کو محسن مان رہا ہے، جو عمران خان کو کھلاڑی کی بجائے اناڑی کہہ رہے ہیں وہ کچھ دن اور صبر کر لیں۔

خادم رضوی سمیت تحریک لبیک کے رہنماﺅں پر بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت پارٹی کے اہم رہنماﺅں پر بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات قائم کردیے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ ریاست کے اندر تمام ادارے قانون کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں، کچھ شرپسند عناصر نے نظام کو تہہ بالا کرنیکی کوشش کی ہے، جو احتجاج قانون کے دائرہ سے باہر ہو اس پر ریاست خاموش نہیں رہ سکتی، تحریک لبیک نے پاکستان کے آئین کو للکارا ہے، احتجاج کرنے والوں کو تھانوں میں چارج کیا جارہا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ بغاوت کیس میں گرفتار لوگوں کو عمرقید کی سزا ہوگی، شہریوں کی جان و مال کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، تحریک لبیک کے رہنماﺅں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، خادم رضوی کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ تھانا سول لائن لاہور میں درج کیا گیا ہے، افضل قادری کو گجرات میں بغاوت اور دہشتگردی کے الزام میں چارج کردیا گیا ہے،وزیر اطلاعات نے کہا کہ پانچ کروڑ کے نزدیک سرکاری املاک کو نقصان پہنچا جس میں ملوث افراد کو چارج کیا جارہا ہے، انہیں عمر قید تک سزا ہوسکتی ہے، گرفتار افراد کے کیسز انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چلائے جائیں گے، احتجاج کے دوران لوٹ مار کیساتھ گاڑیاں جلائی گئیں، سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں دنیا بھر کے علما نے کہا کہ جو تحریک لبیک نے کیا وہ عاشقان رسول نہیں کرسکتے، تحریک لبیک کی سیاست انتہائی نامناسب تھی۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دھرنے کے خلاف آپریشن میں ریاست کے تمام ادارے مشترکہ طور پر شریک تھے، اپوزیشن اور میڈیا ریاست کے ساتھ کھڑے ہوئے اور سپورٹ کیا، پنجاب سے 2899، سندھ سے 139، اسلام آباد سے 126 لوگوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے دو ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے اوپر ایف آئی آر درج ہے، انہیں دبئی جانے سے اسی لیے روکا گیا، پی ٹی ایم رہنماﺅں کو چاہیے کہ بیرون ملک جانے سے پہلے ضمانت کرائیں، کسی قسم کے دباﺅ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

خاتون اول بشریٰ عمران کی دا تا در با ر حاضری ، لاہور میں زیر تعمیر شیلٹر ہوم کا دورہ

لاہور: (صدف نعیم)وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران نے لاہور میں غریب اور نادار افراد کے لیے زیرِ تعمیر شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لے کر اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔خاتون اول نے اپنی دوست فرح خان کے ہمراہ زیر تعمیر شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں—واضح رہے کہ خاتون اول بشریٰ عمران جب بھی لاہور کا دورہ کرتی ہیں تو وہ فاو¿نٹین ہاو¿س یا یتیم خانوں کا دورہ ضرور کرتی ہیں۔اس سے قبل بھی بشریٰ عمران نے خاتون اول بننے کے بعد پہلا دورہ لاہور میں واقع یتیم خانے ‘دارالشفقت’ کا کیا تھا جہاں انہوں نے بچوں کے لیے دوپہر کے کھانے کا اہتمام بھی کیا تھا۔شیلٹر ہوم کا دورہ کرنے کے بعد خاتون اول نے داتا دربار پر بھی حاضری دی۔

سعودی عرب میں حالات تشویشناک،ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف بغاوت ،فوج نے کنٹرول سنبھال لیا

ریاض (ویب ڈیسک) ملک بدر کیے گئے شہزادے کی طرف سے ممکنہ بغاوت کے پیش نظر سعودی عرب کے ولی عہد نے ریاض کا کنٹرول فوج کے حوالے کر دیا۔سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے بیشتر سعودی فوجوں کو دارالحکومت ریاض میں منتقل کر دیا ہے، اس اقدام کی وجہ باغی شہزادے خالد بن فرحان السعود کی جانب سے لگائی گئی دھمکی کو قرار دیا جا رہا ہے۔جس میں انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے انہیں اقتدار سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کےمطابق اماراتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں باغی شہزادے خالد بن فرحان السعود نے شاہی خاندان میں سے اپوزیشن کو متحرک کرکے محمد بن سلمان کی حکومت کے خاتمے کا عندیہ دیا ہے۔ جرمنی میں جلا وطن شہزادے کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کا انداز حکومت جاہلانہ اور متکبرانہ ہے، اس کی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔دوسری جانب یہ بات بھی اہم ہے کہ ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں منعقد ہونے والا جی 20 سربراہی اجلاس سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے ایک بڑے سفارتی امتحان کے مترادف ہو گا۔ ستمبر میں استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد مختلف حلقوں سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اس میں سعودی ولی عہد کس حد تک ملوث ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے گزشتہ ولی عہد 57 سالہ شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ اپنے 31 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنا نیا ولی عہد مقرر کیا جبکہ یہ اعلان ایک شاہی فرمان کے ذریعے کیا گیا جس کے بعد اب شاہ سلمان کے بعد محمد بن سلمان سعودی ریاست کے اگلے حاکم ہوں گے۔اس وقت شاہ سلمان نے شہزادہ محمد بن نائف کو وزیرِ داخلہ کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔

مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پہلی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد سے لے کراب تک مسلسل خاموش ہیں اور نہ ہی مریم نواز کی سرگرمیوں سے متعلق کوئی خبر سامنے آتی ہے اور نہ ہی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد سے ان کی کوئی تصویر سامنے آئی ہے۔تاہم اب مریم نواز کی ایک قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کی تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔مریم نواز شریف کے ساتھ ان کی دادی بیگم شمیم اختر بھی موجود ہیں جب کہ دیگر دوست و اقارب بھی موجود ہیں۔ابھی تک یہ تو پتہ نہیں ہو سکا کہ یہ کس کی شادی ہے۔تاہم مریم نواز کی یہ تصاویر ایک پیج کی طرف سے فیس بک پر شئیر کی گئی ہیں۔مریم نواز کی تصاویر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور خاص طور پر مسلم لیگ ن کے سپورٹرز مریم نواز کی جھلک دیکھنے کے بعد بہت خوش نظر آئے۔کیونکہ مریم نواز کی خاموشی پر ان کے سپورٹرز بہت تشویش میں مبتلا تھے۔خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی خاموشی پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔نواز شریف اور مریم نواز پر خاموشی توڑنے کے لیے دباو¿ بڑھتا جا رہا ہے۔مریم نواز کی اب تک کی خاموشی پر سوال بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق مریم نواز جو بات بات پر ٹویٹ کرتی تھیں، اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ان کا ایک ٹویٹ بھی سامنے نہیں آیا۔نواز شریف اور مریم نواز کی اس خاموشی سے یا تو کسی ڈیل کی ب±و آ رہی ہے جس کے تحت دونوں نے ہی چ±پ کا روزہ رکھا ہوا ہے یا پھر اس خاموشی کو طوفان سے پہلے کا سناٹا قرار دیا جا سکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ اس خاموشی کی آڑ میں مسلم لیگ ن کوئی جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی تیاری کر رہی ہوں۔

دیسی مرغیوں اور انڈوں کا مشورہ میں نے نہیں دیا،جنوبی پنجاب صوبے کا قیام آسان کام نہیں: صدر مملکت

پشاور(ویب ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ فاٹا کا انضمام ہوچکا ہے، وہاں کے مسائل کو مسلسل دیکھنا پڑے گا، فاٹا کے اضلاع میں آئینی طور پر 25 جولائی تک صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونے چاہئیں، فاٹا کی تعمیر نو میں دس سال میں ایک ہزار ارب روپے خرچ کرنےکاپروگرام ہے، لیویز اور خاصہ دار فورس کا کوئی اہلکاربے روزگار نہیں ہوگا، مزید 30 ہزار لوگوں کو روزگار دیا جائے گا۔صدر مملکت کا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب صوبہ آسان کام نہیں، وہاں مشکلات ہیں، اثاثوں کو تقسیم کرنا، پانی کے حصے کا تعین کرنا سمیت دیگر مشکلات ہیں، مسائل کاسامنا ہے لیکن مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اور ناران میں احساس ہوا کہ اگر بغیر منصوبے کے تعمیرات ہوں گی توخوبصورتی ماند پڑ جائے گی، بے ہنگم تعمیرات نے مری کو تباہ کیا ، قدرتی ماحول متاثر کیے بغیر سیاحت کے فروغ کی کوششیں کریں گے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، اس پر بہت توجہ کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کی تقریر سے متعلق انہوں نے کہا کہ دیسی مرغیوں اور انڈوں کا مشورہ میں نے نہیں دیا، حکومت اور وزیراعظم سے گزارش کی ہے کہ اپنا کام کرتے رہیں، ردعمل نہ کریں بلکہ اپنے کام سے اپنے راستے کا تعین کریں۔عارف علوی نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کا معاملہ فیڈریشن کا کام ہے، اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے پربات کہیں نہیں ہورہی۔

مجھے معا ف کر دو جج صاحب ،منشا بم نے عدالت میں ہاتھ جوڑ کر روتے ہوئے رحم کی اپیل کردی

لاہو ر (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ قبضہ مافیا منشا بم کےخلاف از خود نوٹس کی سماعت کررہا ہے۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے منشا بم سے واگزار کرائی گئی زمین کو متاثرین کو واپس نہ کرنے کے معاملے پر پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈی آئی جی کی پیش کردہ رپورٹ کو مسترد کردیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ شرم آنی چاہیے پولیس کو، گالیاں بھی کھاتے ہیں اور بدمعاشوں کی طرف داری بھی کرتے ہیں، ایک منشا بم پولیس سے قابو میں نہیں آ رہا، آپ بدمعاشوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، یہ قانون کی رکھوالی کررہے ہیں آپ؟چیف جسٹس کے استفسار پر ڈی ا?ئی جی پولیس وقاص نذیر نے عدالت کو بتایا کہ منشاءبم اور خادم حسین رضوی کو پولیس نے ہی اٹھایا ہے، پولیس عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کر رہی ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ تمہاری کیا رشتے داری ہے منشا بم سے، کیوں اسے بچا رہے ہو، آپ یونیفارم میں واپس نہیں جائیں گے، افضل کھوکھر، منشا بم اور جو اس کیس میں اثر انداز ہو رہا ہے ان سب کو بلا رہے ہیں۔عدالت نے آئی جی پنجاب،ڈی سی لاہور، سیشن جج اور متعلقہ سول جج اوورسیز پاکستانیز نور محمد چیمبر میں طلب کرلیا۔عدالت نے حکم دیا کہ آج رات 12 بجے تک زمین متعلقہ لوگوں کو دے کر رپورٹ پیش کریں۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ منشا بم کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا جائے، عدالتی احکامات پر منشا بم کو جیل سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری لایا گیا۔منشا بم نے عدالت میں ہاتھ جوڑ کر روتے ہوئے رحم کی اپیل کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس وقت رونا یاد نہیں آیا جب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے تھے، تمہیں خوف خدا نہیں کیا مرنا یاد نہیں ہے۔

علیمہ خان نے دبئی فلیٹ پر ایمنسٹی نہیں لی، کمشنر اِن لینڈ ریونیو کا عدالت میں جواب

لاہور:(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں بیرون ملک اثاثوں کے کیس کی سماعت کے دوران کمشنر اِن لینڈ ریونیو نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دبئی کے فلیٹ پر ایمنسٹی نہیں لی، اس حوالے سے میڈیا پر غلط رپورٹ چلائی جارہی ہے، جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے علیمہ خان کے خلاف کارروائی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیداد اور ایمنسٹی لینے کی تفصیلات سربمہر لفافے میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے آج لاہور رجسٹری میں پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران کمشنر اِن لینڈ ریونیو نے علیمہ خان کی جائیدادوں سے متعلق سربمہر رپورٹ پیش کی اور عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ علیمہ خان نے دبئی کے فلیٹ پر ایمنسٹی نہیں لی، اس حوالے سے میڈیا پر غلط رپورٹ دی جا رہی ہے۔عدالت کے استفسار کرنے پر کمشنر اِن لینڈ ریونیو نے بتایا کہ فلیٹ ڈیکلیر نہ کرنے پر علیمہ خان کو فروری 2018 میں نوٹس دیا گیا تھا، تاہم وہ ملک سے باہر تھیں، اس لیے اس کی تعمیل نہیں ہوسکی۔انہوں نے مزید بتایا کہ علیمہ خان نے بینک سے قرض لےکر فلیٹ لیا، جو کرائے کے ذریعے ادا کیا گیا اور قرض کی ادائیگی کے بعد فلیٹ بیچ دیا گیا۔سماعت کے بعد چیف جسٹس نے علیمہ خان کے خلاف کارروائی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے 893 مالکان کو نوٹس بجھوائے تھے جن میں سے 450 افراد نے جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کرلی تھی جب کہ 443 افراد نے اس حوالے سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا تھا۔بعدازاں اس قسم کی اطلاعات سامنے آئیں کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے دبئی میں اپنی جائیدادوں کے حوالے سے ایف بی آر کو ٹیکس جمع کرا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے دبئی میں اپنے پرتعیش فلیٹ ‘دی لافٹس ایسٹ۔ 1406’ کی 25 فیصد تخمینی مجموعی قیمت اور 25 فیصد جرمانے کی رقم ٹیکسوں کی مد میں جمع کروائی۔بتایا جارہا ہے کہ علیمہ خان کی پراپرٹی کی مالیت تقریباً 7 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے اور ان کا فلیٹ دبئی کے قلب میں برج خلیفہ سے متصل ہے جو انتہائی مہنگا علاقہ ہباخبر متعلقہ حکام کے مطابق ٹیکسوں اور جرمانے کی شکل میں علیمہ خان پر د±ہرا جرمانہ عائد کیا گیا تھا اور ایف بی ا?ر اور ایف ا?ئی اے حکام سے معاملات طے کرنے کے لیے علیمہ خانم کی قانونی ٹیم کو چار ہفتے لگے۔

ٹائم منی ایکسچینج نامی ہنڈی ڈیلر ،ماہانہ کتنے کروڑ کی منی لانڈرنگ کرتی ہے تفصیلات جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائیگا

ملتان(خبرنگار) معلوم ہوا ہے کہ ٹائم منی ایکسچینج نامی ہنڈی ڈیلر کی ہر ہفتے لاہور سے ملتان رقم لائی جاتی ہے اور ہر پھیرے میں 5سے10کروڑ لایا جاتا ہے۔ گاڑی نمبر ایم این اے944کرائے کی گاڑی انہوںنے مستقل بنیادوں پر رکھی ہوئی تھی اور ہر ہفتے میں منگل ، جمعرات اور ہفتہ کے روز بھی گاڑی لاہور سے رقم لیکر آتی تھی۔ گزشتہ جمعرات 5کروڑ کی رقم پکڑی گئی مگر حیران کن طورپر وائرلیس 4کروڑ کی چلائی گئی۔ ان ہنڈی ڈیلر بارے بتایا گیا کہ انہوںنے لاہور ، فیصل آباد، جھنگ، کبیروالا، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد، جھنگ ، رنگ پور، ہیڈمحمد والا ملتان، لاہور ملتان براستہ ساہیوال، لاہور ملتان براستہ چیچہ وطنی ، بورے والا، چوک میتلا، بستی ملوک ملتان اور لاہور ملتان براستہ پاکپتن ملتان شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس ہنڈی ڈیلر کا ہر ماہ لاہور سے80سے90کروڑ روپیہ لاہور سے ملتان لایا جاتا تھا اور یہ کاروبار تسلسل سے گزشتہ 5سال سے جاری تھا۔ اس کے سہولت کاروں میں پولیس کے بعض ڈی ایس پی اور انسپکٹر کی سطح کے لوگ شامل ہیں۔

بچوں کی شرمناک ویڈیوز برآمد ملزم کون ، کس کی سر پرستی سنسنی خیز انکشافات

ہری پور (صباح نےوز) اےف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی تربےلا غازی مےں واقع اےک مکان پر چھاپہ مار کے بچوں کی غےر اخلاقی وڈےو بنانے والے بےن الاقوامی گروہ کے اےک کارکن کو گرفتار کرلےا ملزم سے موبائل کمپیوٹر لےپ ٹاپ سمےت دےگر آلات برآمد تفتےش کے لےے نامعلوم مقام پر منتقل کردےا گےا زرائع کے مطابق گزشتہ روز اےف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تربےلاق غازی کے علاقہ مےں کاروائی کے دوران اےک مکان پر چھاپہ مار کے بچوں کی غےر اخلاقی وےڈےو بنانے اس کو فروخت کرنے والے اےک ملزم کو گرفتار کرلےا ہے زرائع نے بتاےا ہے کہ ملزم کو وٹس اےپ کے حکام سپےن سے معلومات اکھٹی کرنے کے بعد کاروائی کی گی ہے وٹس اےپ انتطامےہ نے ڈےٹا فراہم کرنے کے ساتھ دےگر معلومات بھی فراہم کےں جس کی مکمل تصدےق اور نشاندہی کے بعد جمعہ کے روز صبح کاروائی عمل مےں لائی گی ملزم اےک بےن الاقوامی گروہ کا سرگرم رکن ہے جوکہ ہری پور کے علاقہ تربےلا غازی مےں رہائش پذےر تھا مختلف علا قوں سے معصوم بچوں اور بچےوں کی نازےبا وےڈےو بنا کر فروخت کرتا تھا جس پر بےن الاقوامی رکن اس کو وڈےو کی بدولت رقم فراہم کرتے تھے اےف آئی اے زرائع کے مطابق ملزم کی عمر تےس سال کے قرےب ہے ملزم کی گرفتاری کراچی سے گرفتار اےک ملزم کی نشاندہی پر عمل مےں لائی گی ہے بچوں اور بچےوں کی غےر اخلاقی وےڈےو بنانے والے بےن الاقوامی گروہ کے اےک کا رکن کو کچھ عرصہ قبل مانسہرہ سے بھی گرفتار کےا گےا تھا جوکہ پاکستان سمےت دےگر ممالک سے وےزٹ وےزوں پر سےر بھی کر چکا تھا زرائع نے بتاےا ہے کہ :ملزم وٹس اےپ پر بھی بچوں بچےوں کی نازےبا غےر اخلاقی وےڈےو شےئر کرنے کے ساتھ رقم حاصل کرتا رہا ہے بےرون ملک سے بھی اس حوالہ سے مزےد معلومات بھی حاصل کرنے کے لےے رابطہ کےے جاچکے ہےں ملزم کو گرفتاری کے بعد منہ چھپا کر ناتفتےش کے لےے نامعلوم مقام پر منتقل کر دےا گےا ہے اےف آئی اے حکام ملزم کے گھر سے برآمد ہونے والے موبائل لےپ ٹاپ کمپےوٹر ڈےگر ڈےجےٹل آلات بھی اپنے قبضے مےں لے کر ساتھ لے گے ہےں جبکہ مقامی پولےس خواب خرگوش کے مزے لےتی رہی ہے رابطہ کرنے پر اےف آئی اے حکام نے بتاےا ہے کہ پشاور سے ٹےم نے کاروائی کی ہے جلد مزےد حقائق عوام کے سامنے پےش کر دئےے جائےں گے۔