All posts by Daily Khabrain

غیر رجسٹرڈ موبائل فون رکھنے والوں کیلئے بری خبر ،یکم دسمبر سے کریک ڈاﺅن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل صارفین ہو جائیں ہوشیار، اب صرف پی ٹی اے کے تصدیق شدہ موبائل ہی چل سکیں گے، یکم دسمبر سے قبل رجسٹرڈ نہ ہونے والے موبائل فون بلاک کر دیئے جائیں گے۔ پاکستان میں یکم دسمبر کے بعد وہی موبائل فون کام کرے گا جو باقاعدہ تصدیق شدہ اور رجسٹرڈ ہوگا۔ پی ٹی اے نے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے موبائل کا آئی ای ایم آئی نمبر 8484 پر بھیج کر رجسٹرڈ کروائیں۔ بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون کو بھی رجسٹرڈ کرا کے ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کیلئے ایئرپورٹس پر رجسٹریشن کا انتظام کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق موبائل فونز کی رجسٹریشن سے ناصرف انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اربوں روپے کا اضافی ریونیو بھی حاصل ہوگا۔

300 ارب کی منی لانڈرنگ ، زرداری بھی پھنس گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود نے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 300ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے کا لا دھن سفید کیا۔اسلم مسعود نے بتا یا کہ آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کرنے والے ایجنٹوں کا نیٹ ورک پھیلا رکھا تھااور ان کی سرپرستی میں لینڈ مافیا، بروکرز اور سرمایہ کاروں کے گٹھ جوڑ سے منی لانڈرنگ نیٹ ورک بنا۔نجی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کو دئیے جانے والے اعترافی بیان میں اسلم مسعود نے منی لانڈرنگ ایجنٹس کے ناموں سے بھی پردہ اٹھایا۔ منی لانڈرنگ نیٹ ورک 600 کے لگ بھگ شخصیات پر مشتمل ہے۔ 137 شخصیات کا تعلق مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے ہے۔ حوالہ ایجنٹس کے ذریعہ کالا دھن سفید کرنے والوں میں 248 پراپرٹی ڈیلرز بھی شامل ہیں۔اسلم مسعود نے انکشاف کیا کہ 82 افراد کا تعلق سٹاک مارکیٹ سے ہے

ہال روڈ غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کا گڑھ ، پی ٹی اے ، کسٹم خاموش تماشائی

لاہور(کامرس رپورٹر )ہال روڈ پرروزانہ سیکڑوں غیررجسٹرڈ سمارٹ موبائل فون فروخت ہونے سے حکومت کوماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے مین ہال روڈبازار اورملحقہ مارکیٹوں میں دکانوں اورسیکڑوں کاﺅنٹرزپر سرِعام غیر رجسٹرڈ سمگل شدہ سمارٹ موبائل فونز فروخت ہورہے ہیں غیررجسٹرڈ موبائل فون جرائم میں استعمال ہونے سے قانون نافذکرنے والے ادارے بھی پریشان ہیںرات ہوتے ہی مافیاکے سمگل شدہ سمارٹ فونز،موبائل کٹوں کے ٹرک خالی کرکے گوداموں میں بھردیئے جاتے ہیں،جو دن چڑھتے ہی پورے پنجاب میں فروخت ہونے کےلئے روانہ کردیئے جاتے ہیں جس میں سے زیادہ ترمال ایک ہفتے سے پندرہ دن تک کے ادھار پر دیا جاتا ہے پنجاب میں لاہورکی ہال روڈ مارکیٹ غیر رجسٹرڈ موبائل کی پاکستان میں سب سے بڑی مارکیٹ ہے پی ٹی اے اور کسٹم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے 3جی اور 4جی سروسز کے آغاز ہونے سے موبائل امپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس سے موبائل گروتھ مارکیٹ نے2017/2018میں پاکستان میں 113ارب کے موبائل پاکستان میں امپورٹ ہوئے یاد رہے کہ 2016/2017میں 95ارب روپے کے موبائل پاکستان میں امپورٹ ہوئے حکومت نے 10ہزار روپے مالیت کے موبائل پر زیرو پرسنٹ ٹیکس جبکہ دس ہزار روپے مالیت کے موبائل سیٹ سے کر30ہزار روپے مالیت کے موبائل سیٹ پر 1ہزار روپے ٹیکس ،40ہزار روپے مالیت کے موبائل سیٹ سے 80ہزار روپے مالیت کے موبائل سیٹ پر 3ہزار روپے ٹیکس جبکہ 80ہزار روپے مالیت سے زاید موبائل پر 5ہزار روپے ٹیکس مقرر کیا ہوا ہے متعلقہ انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی و غفلت ملکی معیشت اور سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے خطرناک اور گھناﺅنے جرائم میں استعمال ہونے والے غیر رجسٹرڈ موبائل بھی ایسے ہی آسانی سے مارکیٹ سے خرید لئے جاتے ہیں جس بعد میں نا قابل ِ تلا فی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ملک کی سلامتی سے زیادہ متعلقہ محکموں کے افسروں کورشوت سے اپنی جیبیں بھرنے سے غرض ہے ہال روڈ پر غیر رجسٹرڈ سمارٹ موبائل فونز فروخت کرنے والوں سے بڑے مجرم رشوت لے کر ناجائز کاروبار کرنے کی اجازت دینے والے متعلقہ محکموں کے افسر ہیں۔
ہال روڈ

دودھ لینے آنیوالی بچی کیساتھ دکاندار کی جنسی درندگی ، سنسنی خیز خبر

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) حوا کی بیٹی کب تک لٹتی رہے گی زمین پھٹی نہ آسمان گرا گھرسے دودھ لینے کیلئے جانیوالی دس سالہ بچی کو محلے کے دوکاندار درندہ صفت نے زیادتی کانشانہ بناڈالا چیخ وپکار کی آواز سن کراہل محلہ اکٹھے ہو گئے ملزم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گکھڑ کے علاقہ کارہائشی شریف کی بیٹی (ز) گھر سے دودھ لینے کیلئے محلے کی دوکان پر گئی دوکان کے مالک یعقوب نے بہلاپھسلاکر دوکان کے اندر لے گیا اور زبردستی زیادتی کانشانہ بناڈالا لڑکی کی چیخ وپکار پر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے ملزم یعقوب موقع سے فرار ہوگیا محلے داروں نے اپنی مددآپ کے تحت بچی کو ہسپتال پہنچایا خون میں لت پت لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں نے زیادتی کی تصدیق کردی پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے وقوعہ کچھ یوں بچی دوکان دار سے دودھ لینے گئی دوکاندار نے لڑکی کیساتھ زبردستی ریپ کرڈالا ملزم موقع سے فرار ہوگیا گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم گرفتار کرلیں گئے پولیس۔ وقوعہ کی خبرگھروالوں پر بجلی بن کر گری گھرمیں کہرام برپااہل محلہ کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ۔

اب داتا دربار ، ہال روڈ پر دوبارہ تجاوزات کیخلاف مقدمہ درج ہو گا

لاہور (کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے مال روڈ ،ہال روڈ اور داتادربار کے ارد گرد تجاوزات کے خاتمے پر اسسٹنٹ کمشنر نے عمل درآمد رپورٹ جمع کرا دی۔عدالت نے حکم کی خلاف ورازی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے ایڈووکیٹ کمال حیدر ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے،جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق مال روڈ اور ہال روڈ سے تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے کیمپ لگادئیے گئے ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں، عدالت نے استفسار کیاکہ شاہ عالم مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے؟ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے جواب دیا کہ شاہ عالم مارکیٹ میں بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کیا جارہاہے، عدالت نے ڈی سی لاہور سے تفصیلی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

سردی کیوجہ سے پولیس اہلکار گرم نرم کمروں تک محدود ، عوام لٹنے لگے ، سینکڑوں وارداتیں

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکو¶ں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں و موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکو¶ں نے گھر میں گھس کر فیاض کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے۔ سبزاہ زار میں 4 ڈاکو گھر میں گھس کر ندیم اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 6لاکھ 15 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جبکہ گلبرگ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو¶ں نے شفاقت اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ 75 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ راوی روڈ کے علاقے میں ڈاکو¶ں نے مبشر اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 4 لاکھ 55 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ فیصل ٹاون میں ڈاکو¶ں نے محمود اور فیملی سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ اچھرہ میں ڈاکو¶ں نے ناظم اور فیملی سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ بادامی باغ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر آصف سے 87 ہزاراور موبائل فون۔ شاہدرہ سے زین سے 33 ہزار نقدی اور موبائل فون۔ شیراکوٹ سے روف سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 87 ہزار نقدی اور موبائل فون۔ کاہنہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر سراج سے 12 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ماڈل ٹاون اور اکبری گیٹ سے گاڑیاں ہنجروال۔ اقبال ٹاون اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

چراغ تلے اندھیرا ، عدالتوں کی ناقص سکیورٹی ، گداگروں کی بھرمار ، ٹاﺅٹ مافیا سرگرم

لاہور )مدثر نواب ) ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں میں صفائی ستھرائی، فول پروف سکیورٹی اور سائلین سمیت وکلاءکے مسائل حل نہ ہوسکے۔گداگروں سمیت اشیاءبیچنے والوں کی بھرمار‘ کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ کینٹ کچہری، ماڈل ٹاو¿ن کچہری اور ضلع کچہری سمیت دیگر ضلعی عدالتیں مسائل کا گڑھ اور گندگی کے ڈھیر کے باعث کباڑ خانے کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں میں پانی کی عدم دستیابی، ٹاو¿ٹ مافیا کا راج، سر عام رشوت وصولی اور ناقص سکیورٹی کے مسائل حل نہیں ہوسکے، لوئر عدالتوں میں لگے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے سائلین کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا۔ لاہور کی حدود میں قائم تینوں کچہریوں میں کینٹ کچہری انتہائی زبوں حالی کا شکار دکھائی دیتی ہے، سردیوں کی آمدکے پیش نظر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سرکاری فرنیچر کو استعال کیاجانے لگا۔ ملزمان سے ملاقات کیلئے آنے والے سائلین کیلئے تینوں کچہریاںجیل کا منظر پیش کررہی ہیں۔کینٹ کچہری میں نہ تو کوئی انتظار گاہ اور نہ ہی صاف پانی کا کوئی انتظام ہے، خبریں سے بات کرتے ہوئے وکلاءکمیونٹی کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں میں سب سے بڑا مسئلہ سکیورٹی کا ہے، سیشن کورٹ میں ہونے والے پے در پے قتل ناقص سکیورٹی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وکلاءکا کہنا تھاکہ ضلع کچہری سمیت دیگر عدالتوں میں اشیاءبیچنے والے اور گداگروں کی بھر مار ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ نام نہ لینے کی شرط پر ایک وکیل نے بتایا کہ سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سمیت عدالتی عملہ رشوت وصول کرتا ہے اور رشوت نہ دینے کی صورت میں سائلین کو عدالت کے چکر لگوائے جاتے ہیں۔ وکلاءکمیونٹی نے خبریں کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی چیف جسٹس ماتحت عدالتوں کے مسائل پر نوٹس لیں اور وکلاءسمیت سائلین کے مسائل کو حل کرنے کا حکم دیں۔
ماتحت عدالتیں

مصباح نے یاسرکودونوں ٹیموں میں بڑافرق قراردیدیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے دبئی ٹیسٹ میں یاسر شاہ کو دونوں ٹیموں میں فرق قرار دے دیا۔لاہور میں تقریب کے دوران مصباح نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی شاندار بولنگ نے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے اعصاب پر وہ سوار ہوچکے۔ اس نفسیاتی برتری کا فائدہ اگلے ٹیسٹ میں بھی ہوگا۔ بہت دیر بعد کسی لیگ اسپنر کی اتنی عمدہ بولنگ دیکھنے کا موقع ملا۔ خود یاسر شاہ کے لئے ایسی پرفارمنس بہت ضروری تھی۔مصباح الحق نے کہا کہ یاسر کے ساتھ بابر اعظم اور حارث سہیل نے بھی بہت زبردست کھیل پیش کیا۔ بابر اور حارث کی اچھی بات یہ لگی کہ وہ اپنی اننگز کو بڑھانے پر فوکس کرتے رہے۔ اس طرح کی اننگز کھیلی جائیں گی تب ہی ٹیسٹ میچز جیتیں گے۔ ان دونوں کے ساتھ ٹیم کے دوسرے بلے بازوں کو ففٹی کو سنچری میں بدلنے کی عادت ڈالنا ہوگی۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ وکٹ پر کھڑے رہنے کے ساتھ کوشش کی جائے کہ اگر کوئی بلے باز تیس چالیس رنز بناتا ہے تو پھر اس کو سنچری میں بدلے۔

بڑی شراکت نہ بنانے کی خامی دور کرنا ہوگی۔ اس شعبے میں بہتری سے نہ صرف حریف بولرز پر دباو پڑتا ہے بلکہ اپنی ٹیم کی پوزیشن بھی مستحکم ہوتی ہے۔ پاکستانی بیٹسمینوں کو اس میں بہتری لانے پر توجہ دینا ہوگی۔مصباح الحق نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچز جیتنا ہیں تو وکٹ پر قیام اور لمبی اننگز کو عادت بنانا ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کو پہلا ٹیسٹ بھی جیتنا چاہیے تھا۔ سیریز میں بھی قومی ٹیم کی کامیابی کے روشن امکانات ہیں۔

شاندارجیت پرسابق کرکٹرزبھی ٹیم کے گن گانے لگے

اسلام آباد (اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹرز ظہیرعباس ،جاوید میاندادنے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی پر قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی ہے،یاسرشاہ نے اپنی شاندارباﺅلنگ کی بدولت نیوزی لینڈکی بیٹنگ لائن کی کمرتوڑدی، توقع ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جیت کے اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے گی، ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی کارکردگی شاندار رہی جنہوں نے میچ میں 14 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ منگل کو سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز ظہیر عباس نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف یہ ٹیسٹ میچ جیتنا بہت ضروری تھا کیونکہ پہلے میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے توقع ہے کہ وہ آئندہ میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ ٹیسٹ کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میانداد نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پہلی اننگز میں جب ٹیم زیادہ سکور کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو دوسری ٹیم پر پریشر بڑھ جاتا ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم اس کنڈیشن میں پاکستان سے زیادہ اچھا نہیں کھیل سکتی اور یہ کنڈیشن پاکستان کے سپنرز کیلئے سازگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں یاسر شاہ، بابر اعظم اور حارث سہیل کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس کنڈیشن میں یاسر شاہ کے خلاف کھیلنا بلے بازوں کیلئے مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ میں دونوں ممالک کے مابین کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے کیونکہ دونوں نے سیریز میں 1-1 کامیابی حاصل کی ہے۔ آئندہ میچ میں پاکستان کو اسی ٹیم کو برقرار رکھنا چاہئے جس نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونا چاہئے اور وہ صرف ون ڈے اور ٹی 20 کھیلیں۔ سابق قومی کھلاڑی سعید اجمل اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پر پاکستانی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں یاسر شاہ نے تباہ کن باﺅلنگ کی ہے اور وہ نیوزی لینڈ کو کھیلنے نہیں دیا۔ توقع ہے کہ پاکستان آئندہ بھی جیت کے اس تسلسل کو جاری رکھے گا۔

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان اننگز اور 16رنز سے فاتح

دبئی (اے پی پی) یاسر شاہ کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 312 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کیوی ٹیم دونوں اننگز کھیل کر بھی پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے میں ناکام رہی، روز ٹیلر، ہنری نیکولز اور ٹام لیتھم کی مزاحمتی بیٹنگ بھی ٹیم کے کام نہ آئیں، ٹیلر 82، نیکولز 77 اور لیتھم 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، یاسر شاہ نے ریکارڈ ساز باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 131 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 197 رنز درکار تھے جبکہ روز ٹیلر 49 اور ٹام لیتھم 44 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، دن کے ساتویں اوور میں حسن علی نے لیتھم کو آﺅٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی، انہوں نے 50 رنز بنائے، اس کے بعد ٹیلر نے ہنری نیکولز کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم 198 کے مجموعی سکور پر بلال آصف نے ٹیلر کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، ٹیلر نے 82 رنز کی اننگز کھیلی، 255 کے سکور پر نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ گری جب بی جے واٹلنگ 27 رنز بنانے کے بعد یاسرشاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، کولن ڈی گرینڈہوم 14 رنز بنا کر حسن علی کی گیند کا نشانہ بنے، آئش سودھی 4 رنز بنا کر چلتے بنے، انہیں یاسرشاہ نے کلین بولڈ کیا،301 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی آخری امید بھی دم توڑ گئی جب نیکولز 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، نیل واگنر 10 رنز بنا کر یاسر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، 312 کے سکور پر نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ گری جب ٹرینٹ بولٹ بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، یاسر شاہ نے 6، حسن علی نے 3 اور بلال آصف نے ایک وکٹ لی۔