Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
    • وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
    • کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
    • راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
    • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج’ہدف کالج نے 3 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں
    • 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
    • خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین
    • سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عوام کو انصاف فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
    • پر کاروبار بند کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر
    • ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
    • ٹنڈوالہ یار: شادی کا کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر
    • غیر قانونی ہاسنگ سکیموں،مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں
    • 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دبئی ٹیسٹ میں پاکستان اننگز اور 16رنز سے فاتح

    By Daily Khabrainنومبر 28, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    cricket in gi
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی (اے پی پی) یاسر شاہ کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 312 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کیوی ٹیم دونوں اننگز کھیل کر بھی پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے میں ناکام رہی، روز ٹیلر، ہنری نیکولز اور ٹام لیتھم کی مزاحمتی بیٹنگ بھی ٹیم کے کام نہ آئیں، ٹیلر 82، نیکولز 77 اور لیتھم 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، یاسر شاہ نے ریکارڈ ساز باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 131 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 197 رنز درکار تھے جبکہ روز ٹیلر 49 اور ٹام لیتھم 44 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، دن کے ساتویں اوور میں حسن علی نے لیتھم کو آﺅٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی، انہوں نے 50 رنز بنائے، اس کے بعد ٹیلر نے ہنری نیکولز کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم 198 کے مجموعی سکور پر بلال آصف نے ٹیلر کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، ٹیلر نے 82 رنز کی اننگز کھیلی، 255 کے سکور پر نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ گری جب بی جے واٹلنگ 27 رنز بنانے کے بعد یاسرشاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، کولن ڈی گرینڈہوم 14 رنز بنا کر حسن علی کی گیند کا نشانہ بنے، آئش سودھی 4 رنز بنا کر چلتے بنے، انہیں یاسرشاہ نے کلین بولڈ کیا،301 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی آخری امید بھی دم توڑ گئی جب نیکولز 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، نیل واگنر 10 رنز بنا کر یاسر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، 312 کے سکور پر نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ گری جب ٹرینٹ بولٹ بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، یاسر شاہ نے 6، حسن علی نے 3 اور بلال آصف نے ایک وکٹ لی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا

      ایمباپے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم ’آن‘ برانڈ سے نیا معاہدہ

      ایشین گیمز کبڈی: پاکستان نے ملائیشیا کو 65-22 سے شکست دے دی

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.