All posts by Daily Khabrain

”میں اس کی خاطر پھانسی بھی چڑھنے کو تیار ہوں “ وزیر اعظم کے داماد کا اہم اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ اگر آج نواز شریف جھک گیا تو تا قیامت پاکستان آزاد نہیں ہوگا جب کہ نواز شریف کی خاطر تختہ دار پر لٹک جاو¿ں گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پتہ ہی نہیں ان کا کیس کیا ہے، پاناما سازش میں بلایا اور 6 ہیروں کے سامنے پیش کیا، مری روڈ کے ایک کونے پر راجہ ٹرنک اسٹور والوں کا بیٹا واجد ضیائ جے آئی ٹی کا سربراہ بنا تاہم نواز شریف کی کشتی نہ پہلے بھنور میں تھی اور نہ اب ہے،ڈوبیں گے وہ جو کنارے پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کربلا میں کھڑے ہیں آزمانے والوں آزما لو، اگر آج نواز شریف جھک گیا تو تا قیامت پاکستان آزاد نہیں ہوگا جب کہ نواز شریف کی خاطر تختہ دار پر لٹک جاو¿ں گا۔

 

پنجاب میں کس کی حکومت ؟رانا ثنا بارے سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس سے لیگی حلقوں میں کھلبلی

اسلام آباد (آن لائن) بنی گالہ تعمیر ات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ رانا ثنااللہ کوبلالیں، پنجاب میں اصل وزیر راناثنااللہ ہے،مرکزاورصوبے میں حکومت انہی کی ہے، عدالت نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت تک تمام مسائل کاحل لے کرآئیں جن کوبلاناہے ان کے نام دے دیں مسائل کاحل نکالیں بصورت دیگرقانون اپناراستہ خود بنائے لے گا، بنیادی حقوق یامفادعامہ کے مقدمات میں التوانہیں دیں گے۔منگل کے روز بنی گالہ تعمیرات تجاوزات کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے رابطہ نہیں ہو سکا طارق فضل چوہدری بیرون ملک ہیں مزید وقت دے دیں جس پر چیف جسٹس نے کہا وقت ہی تو نہیں ہے ہم تو آج اس کیس کو نمٹانا چاہتے تھے آج تمام فریق بیٹھ جائیں اور مسائل کا حل نکالیں آج فریقین کو سن کر فیصلہ کر لیتے ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ تین مسلے ہیں ایک ایشو بوٹینیکل گارڈن میں تجاوزات کا ہے دوسرا ایشو غیر قانونی تعمیرات کا ہے، جو تعمیرات ہو چکی ہیں، انکو ریگولر کریں یا جرمانہ کریں تیسرا ایشو راول ڈیم میں گندے پانی کا ہے اس کیس کو مزید لمبا نہیں کر سکتے چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کو ریگولر کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے، ریگولر کرنے سے قبل سیٹلائٹ سروے کرانا پڑے گا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ خط لکھنے سے بہتر ہے فائل لے کر خود وزارت چلے جائیں ہر چیز کا حل موجود ہے لیکن کام کرنے کا عزم ہونا چاہیے دوران سماعت سرکاری وکیل نے حد بندی کے معاملے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو بلانے کا کہا تو چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ رانا ثنااللہ کوبلالیں، پنجاب میں اصل وزیر راناثنااللہ ہے مرکزاورصوبے میں حکومت انہی کی ہے آئندہ سماعت تک تمام مسائل کاحل لے کرآئیں جن کوبلاناہے ان کے نام دے دیں مسائل کاحل نکالیں بصورت دیگرقانون اپناراستہ خود بنائے گابنیادی حقوق یامفادعامہ کے مقدمات میں التوانہیں دیں گے عدالت نے راول ڈیم پرسرکاری اراضی لیز پرلینے والوں کونوٹس جاری کردئیے چیف جسٹس نے کہا کہ اصل ایشو راول ڈیم کو گندگی سے بچاناہے مہربانی کرکے جھیل میں گنداپانی روکنے کاپلان دیاجائے جس پر چئیرمین سی ڈی اے نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ راول ڈیم کوآلودہ پانی سے بچانے کے لیے مقامی مکین گھروں میں سیپٹک ٹینک بنائیں گے جس پر جسٹس عمر عطابندیال نے کہا سیپٹک ٹینک بنانا عارضی حل ہے بعد ازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

آسٹریلین کوچ لیمن کا بھی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ

کیپ ٹاﺅن(آئی این پی) اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے بعدآسٹریلوی کوچ ڈیرین لیمن نے بھی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈکے سربراہ اور بورڈکے بے قاعدگیوں پر نظررکھنے والے سربراہ جنوبی افریقہ میں اپنے کھلاڑیو کی بال ٹمپرنگ کے مسئلے پر گفت شنید کررہے ہیں۔آسٹریلوی کوچ ڈیرین لیہمن جو کہ کینگروز کھلاڑیوں کی بال ٹمپرنگ کے معاملے میں بالکل خاموش رہے ہیں ان کے حوالے سے برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے خبردی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے فوری طورپر مستعفی ہورہے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز سودر لینڈ پر اپنے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کادباو ہے جوکہ بورڈکے انٹی گریٹی سربراہ لین رو سے ملاقات کررہے ہیں۔رپورٹس ایسی ہیں کہ توقع ہے کہ بورڈکے سربراہ آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ،نائب کپتان ڈیوڈ وانر کو 12ماہ کی پابندی عائد کریں گے جبکہ انھیں سزاکے طور پر جنوبی افریقہ کادورہ ادھورا چھوڑکر واپس ملک بھیج دیاجائےگا۔آئی سی سی نے آسٹریلوی کپتان کو پہلے ہی سزاکے طورپر ایک ٹیسٹ کھیلنے اور میچ فیس سے محروم کردیاہے۔کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کرکٹ شائقین کو اپنی ای میل میں بتایا وہ بدھ کو صبح کو بال ٹمپرنگ کے واقع کی تحقیقات اور نتائج سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ ان کاکہناتھا کہ اس معاملے پربےپناہ عوامی لگا سے وہ آگاہ ہے اور اس واقع کے متعلقہ پہلوں سے کماحقہ طورپر نمٹنے کےلیے مقررہ طریقہ کار پر عمل پیراہیں۔

اسلام آبادیونائیٹڈکے پلیئرزپرنوٹوں کی بارش

لاہور(بزنس رپورٹر)گوادرگالف سٹی کے سی ای اوبلال بشیر ملک نے پی ایس ایل تھری میں شاندارکامیابی پراسلام آبادیونائیٹڈکے ہرکھلاڑی کو5لاکھ جبکہ کپتان مصباح الحق کو10لاکھ روپے انعام دینے کااعلان کیا ہے۔انہوں نے اس توقع کااظہارکیا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کامیابیوں کایہ سلسلہ جاری رکھے گی ۔ دنیاجان لے کہ پاکستان پرامن ملک اورپاکستانی کھیلوں سے محبت کرنیوالی قوم ہے۔امید ہے انٹرنیشنل کرکٹ جلد مکمل طورپریہاں بحال ہوگی۔

بال ٹیمپرنگ سمتھ ،وارنر پر 1سالہ پابندی کا امکان

لاہور (نیوزایجنسیاں ) بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے باعث آسٹریلیا کی کپتانی سے ہاتھ دھونے والے سٹیو سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنرسمیت اوپننگ بلے بازبین کروفٹ پر 12 ماہ پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔۔بال ٹیمپرنگ سکینڈل آسٹریلوی کرکٹرز کے گلے پڑ گیا، جینٹل مین گیم کو داغ دار کرنے والے کھلاڑیوں کی وجہ سے آسٹریلیا کی جگ ہنسائی ہوئی۔ کپتان سٹیو سمتھ اپنے منصب سے فارغ، ایک میچ کی پابندی اور میچ فیس جرمانے کی سزا ہوئی۔اب آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے کپتان اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر 12 ماہ پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن بھی جلد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ آسٹریلوی میڈیا نے بھی سمتھ الیون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔ آئی سی سی نے آسٹریلوی کپتان کو پہلے ہی سزاکے طورپر ایک ٹیسٹ کھیلنے اور میچ فیس سے محروم کردیاہے۔کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کرکٹ شائقین کو اپنی ای میل میں بتایا وہ آج صبح کو بال ٹمپرنگ کے واقع کی تحقیقات اور نتائج سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ ان کاکہناتھا کہ اس معاملے پربے پناہ عوامی لگا سے وہ آگاہ ہے اور اس واقع کے متعلقہ پہلوں سے کماحقہ طورپر نمٹنے کےلیے مقررہ طریقہ کار پر عمل پیراہیں۔

کروشیا ، فٹبال میچ کے دوران پلیئر سینے پر گیند لگنے سے ہلاک ہو گیا

کروشیا(آئی این پی) کروشیا میں فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی دم توڑ گیا،مقامی میڈیا کے مطابق سینے پر فٹ بال لگنے سے شریان پھٹ گئی جس کے نتیجہ میں کھلاڑی کی موت واقع ہوگئی۔فٹ بال میچ کے دوران اسٹار کھلاڑی برونو بوبان اچانک زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھا اور کچھ ہی سیکنڈ میں منہ کے بل زمین پر گر گیا۔ریفری اور دیگر کھلاڑی برونو بوبان کی حالت دیکھ کر فورا اس کی جانب آئے ،میڈیکل حکام کو گراونڈ مین بلایا گیا،40 منٹ تک اسے طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

آصف کا یواے ای میں لیگ کھیلنے کا سپناپورا نہ ہوسکا

لاہور(نیوزایجنسیاں)کرکٹر محمد آصف کا متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں لیگ کھیلنے کا ارمان پورا نہ ہوسکا، پیسر کو دبئی ایئرپورٹ سے ہی پاکستان واپس روانہ کردیا گیا۔پیسر محمد آصف 10 سال قبل پرس میں منشیات رکھنے کے جرم میں دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار ہوئے تھے جہاں سے بڑی منت سماجت کے بعد انہیں رہائی ملی۔ تاہم انہوں نے سبق نہیں سیکھا اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 میں ملوث پائے گئے جس پر 5 سال کیلئے انہیں ہر سطح کی کرکٹ سے دور کردیا گیا۔ سزا کی مدت پوری ہونے پر اب وہ واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں۔گزشتہ دنوں انہوں نے یو اے ای میں لیگ میں شرکت کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کی لیکن اب بھی ماضی نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور دبئی ایئرپورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

نوجوان محنت کش کا قتل، زمیندارنے نعش چھت سے لٹکا دی

قصور(بیورورپورٹ)قصورکے نواحی گاﺅں کوٹ عمر میں 15سالہ محنت کش لڑکے کو مالکان نے پھانسی دیکر ہلاک کر دیا اور اس کی موت کو خودکشی ثابت کرنے کے لیے مقتول حیدر علی کی نعش حویلی کی چھت کے ساتھ لٹکا دی بتایا گیا ہے کہ محمد بوٹا کا پندرہ سالہ بیٹا حیدر علی کوٹ عمرے محمد یوسف کے پاس ملازم تھا اور محمد یوسف کے مویشیوںکو چارہ وغیرہ ڈالنے کے علاوہ دیگر چھوٹے موٹے کام کرتا تھا جبکہ انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نے بااثر زمیندار محمد یوسف سے پندرہ ہزار روپیہ ایڈوانس لے رکھا تھا تاہم چند روز قبل محمد یوسف کے تشدد اور رویے سے مسلسل تنگ حیدر علی کام چھوڑ کر واپس اپنے گاﺅں چلا گیا تو کچھ دن بعد ہی محمد یوسف دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محمد یوسف کو اپنی گاڑی میں ڈال کر واپس اپنے مویشی فارم پر لے آیا جہاں پر گزشتہ روز ملزما ن نے حیدر علی کو پھر تشددکانشانہ بنایا جس سے حیدر علی کی موت واقعہ ہوگئی تو ملزمان نے اسے خودکشی کا رنگ دینے کے لیے نعش کے گلے میں پھندہ ڈال کر اسے حویلی کے ایک کمرے کی چھت کے ساتھ لٹکا دیا پولیس ترجمان سے جب اس سلسلہ میں رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ ابھی مدعی فریق کی طرف سے مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست نہیں دی گئی جیسے ہی درخواست آئے گی اس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

 

نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کےلئے اچھی خبرمتوقع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ حکومت نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو زیادہ ریلیف دینے کا
فیصلہ کیاگیاہے۔ تنخواہ اور پینشن میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین نے 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔ مسلم لیگ نون کی حکومت اپنا چھٹا اور آخری بجٹ آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ حکومت نے عام انتخابات کے پیش نظر وفاقی سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ اور پینشن میں زیادہ ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پینشن میں 20 فیصد تک اضافہ دیا جا سکتا ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔موجودہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال تنخواہوں میں صرف دس دس فیصد اضافہ کیا گیا۔ نئے بجٹ میں سالانہ 6 سے 8 لاکھ روپے آمدنی والوں کو ٹیکس استثنی دینے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ اس وقت سالانہ چار لاکھ روپے تک آمدن والے ٹیکس سے مستثنی ہیں۔دوسری جانب سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ اں کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیکل اورہاس رینٹ الانس بھی بڑھایا جائے

 

دھرنے کے دوسرے روز جہلم کی ہیلتھ ورکر جاں بحق

لاہور (کر ائم رپورٹر) مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دوسرے روز میں داخل، دوران احتجاج جہلم سے احتجاج میں شرکت کیلئے آئی 45سالہ لیڈی ہیلتھ ورکر بیہوش ہونے کے بعد جاں بحق، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی، اہم ترین شاہراہ دھرنے کے باعث بند ہونے سے تعلیمی، کاروباری اور امدادی معاملات بری طرح متاثر۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرنگ کراس مال روڈ پر جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اپنے مطالبات کے حق میں جاری احتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ دوران احتجاج جہلم کی رہائشی45سالہ فرزانہ گرمی اور حبس سے بے ہوش ہوگئی جسے فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی تاہم متوفیہ کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے سپرد کر دی گئی جسے لے کر وہ آبائی علاقے کو روانہ ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ کے بعد بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا جوش و جذبہ کم اور حوصلے پست نہ ہوسکے اور ساتھی کارکن کی موت کے بعد بھی انھوں نے دھرنا جاری رکھا۔ دھر نے کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے ایک وکیل نے دھرنے پر بیٹھی لیڈی ہیلتھ ورکرز پر موٹر سائیکل چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب شہر کی اہم ترین شاہراہ اور چوراہا بندہونے کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام رہا اور طلبائ، ریسکیو 1122کی ایمبولینسز اور آگ بجھانے والی گاڑیاں اور پولیس سمیت ہر کوئی ٹریفک جام میں پھنسا رہا۔ مال روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے کینال روڈ اور فیروز پور روڈ پر ٹریفک کا دباﺅ بھر گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تعلیمی اداروں میں چھٹی کے اوقات کے باعث ٹریفک کی صورتحال مزید ابتر ہو گئی جس سے مسافروں کو منزلوں پر پہنچے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا ٹریفک پولیس ٹریفک سسٹم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آئی۔ راستے بند ہونے سے بہت سے شہری سیخ پا نظر آئے اور احتجاجی خواتین سے بحث و تکرار کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اس موقع پرہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ سروس سٹرکچر، واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات پر حکومت عرصہ دراز سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات پورے نہ ہونے پر وزرا کا اسمبلی میں داخلہ بند کرنے کی بھی دھمکی دےدی۔