تازہ تر ین

نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کےلئے اچھی خبرمتوقع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ حکومت نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو زیادہ ریلیف دینے کا
فیصلہ کیاگیاہے۔ تنخواہ اور پینشن میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین نے 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔ مسلم لیگ نون کی حکومت اپنا چھٹا اور آخری بجٹ آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ حکومت نے عام انتخابات کے پیش نظر وفاقی سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ اور پینشن میں زیادہ ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پینشن میں 20 فیصد تک اضافہ دیا جا سکتا ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔موجودہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال تنخواہوں میں صرف دس دس فیصد اضافہ کیا گیا۔ نئے بجٹ میں سالانہ 6 سے 8 لاکھ روپے آمدنی والوں کو ٹیکس استثنی دینے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ اس وقت سالانہ چار لاکھ روپے تک آمدن والے ٹیکس سے مستثنی ہیں۔دوسری جانب سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ اں کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیکل اورہاس رینٹ الانس بھی بڑھایا جائے

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain