تازہ تر ین

پیٹرول قیمتیں ڈی ریگولیٹ کی گئیں تو پمپس بند کردیں گے، ڈیلرز ایسوسی ایشن

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے عوام کا فائدہ برداشت نہ ہوا، پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کے خلاف ڈٹ گئی، ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ مسلط کیا تو پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا حکومتی فیصلہ آئل مارکیٹنک کمپنیز کے درمیان مسابقت کے نیتجے میں عوام کو فائدہ گا لیکن پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اڑ گئی اور حکومتی فیصلے کے خلاف کراچی میں پریس کانفرنس کردی۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے آج نیوز سے بات چیت میں دوٹوک کہا کہ قیمتیں ڈی ریگولیٹ کی گئیں تو پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن کے نیتجے میں ڈیلرز کا منافع ختم ہوجائے گا، حکومت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain