All posts by Daily Khabrain
میمو گیٹ زر داری پر بنا تو مجھے ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا ، نواز شریف کا اعتراف
ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا، ترجمان سپریم کو رٹ

جب سیلویسٹر اسٹالون بوبی دیول کو سلمان خان سمجھے
ممبئی (ویب ڈیسک)ہولی وڈ کے کامیاب ایکشن اداکار سیلویسٹر اسٹالون ایک طرف تو بولی وڈ کے کامیاب ایکشن اداکار سلمان خان کی ا?نے والی فلم ’ریس 3‘ کی تشہیر کے لیے کافی سرگرم ہیں، تاہم حیرانی کی بات یہ ہے کہ وہ اداکار سلمان خان کو جانتے ہی نہیں۔سیلویسٹر اسٹالون نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر سلمان خان کی ا?نے والی فلم ’ریس 3‘ کی تشہیر تو کی تاہم سلمان خان کی جگہ فلم کے معاون اداکار بوبی دیول کی تصویر شیئر کردی۔بوبی دیول کی تصویر کو سلمان خان کی تصویر سمجھنے والے اداکار نے سلمان کی فلم کی کامیابی اور خواہشات کا اظہار بھی کیا۔تاہم بوبی دیول کو فلم کا مرکزی کردار کہنے پر سلمان خان کے مداح سیلویسٹر اسٹالون سے خاصے ناراض بھی ہوئے۔مداحوں نے ہولی وڈ اداکار کو کمنٹس کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے سلمان خان کی نہیں بلکہ بوبی دیول کی تصویر شیئر کی ہے۔جس کے بعد سیلویسٹر اسٹالون نے اس پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔اس سے قبل سلمان خان نے سیلویسٹر اسٹالون کی ا?نے والی فلم ’کریڈ 2‘ کی تشہیری ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس کے بعد 71 سالہ ہولی وڈ اداکار نے سلمان خان کی فلم کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بعدازاں ہولی وڈ اداکار نے فلم کے پوسٹر سے سلمان خان کی تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے سلمان خان کی فلم کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ فلم ’ریس 3‘ 15 جون کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی، اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرنینڈز، بوبی دیول، انیل کپور اور ڈیزی شاہ کام کرتی نظر ا?ئیں گی۔ریس سیریز کی پہلی دو فلموں کی ہدایت کاری عباس برما والا اور مستان برماوالا نے دی تھیں، جنہیں عباس مستان کہا جاتا ہے۔ جیکولین فرنانڈس اس سیریز میں دوسری جب کہ سلمان خان پہلی مرتبہ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ’ریس تھری‘ کی پستول چلاتی جیکولین اورخطرناک ڈیزی شاہ سیریز کی پہلی فلم 2008 میں ا?ئی تھی، جس میں بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان مرکزی کردار میں نظر ا?ئے تھے، جب کہ ان کے ساتھ اکشے کھنہ اور انیل کپور جیسے اداکار بھی اس فلم کا حصہ تھے۔سیریز کی پہلی فلم کے کامیاب ہونے کے بعد 2013 میں ’ریس 2‘ ریلیز کی گئی تھی، جس میں ایک بار پھر سیف علی خان مرکزی کردار میں نظر ا?ئے تھے، جب کہ اس بار اکشے کھنہ کی جگہ جان ابراہم نے لی تھی۔اب اس سیریز کی تیسری فلم میں سیف علی خان کی جگہ سلمان خان جب کہ جان ابراہم کی جگہ بوبی دیول نظر ا?ئیں گے۔فلم کی پہلی جھلک گزشتہ ماہ 3 فروری کو جاری کی گئی تھی، جس میں صرف مرکزی اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی ا?نکھوں کی جھلک دکھائی گئی تھی۔

گوجرانوالہ: ہم جماعت لڑکی سے چھپ کر ملنے پر نوجوان قتل
گوجرانوالہ(ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک سیکیورٹی گارڈ نے کالج کے طالب علم کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ماڈل ٹاو¿ن میں پیش ا?یا جس کے دوران عبدالمقتدر نامی نوجوان اپنی دوست لڑکی سے ملنے اسکے گھر گیا تھا، دونوں ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے۔کالج کے طالب علم کے والد نے الزام عائد کیا کہ سیکیورٹی گارڈ نے لڑکی کے والد کے کہنے پر گولی ماری۔ لڑکی کے گھر والوں کو باہر کھڑی موٹر سائیکل سے نوجوان کا پتہ چلا تھا۔پولیس نے لڑکی کے والد اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثائ کے حوالے کردی گئی ہے۔ تھانہ ماڈل ٹاو¿ن کے ایس ایچ او انصر مغل نے بتایا کہ پولیس کے نوجوان کی لاش کی اطلاع ملی تھی جس پر ہم وہاں پہنچے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کی جیب سے پرس ملا جس میں موجود کالج کارڈ پر اس کا نام عبدالمقتدر لکھا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص نوجوان کا تعاقب کررہا تھا جبکہ دوسرے نے اس پر فائر کیا۔انصر مغل نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

”میری مکی سے بات ہو گئی ہے اور اب میں۔۔۔“ پی ایس ایل ختم ہوتے ہی محمد عامر نے ”دھماکہ“ کر دیا، ایسا فیصلہ کر لیا کہ جان کر ہر پاکستانی افسردہ ہو جائے گا
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ با?لر محمد عامر ٹیسٹ میچوں کی تعداد کم کرنے جا رہے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اب ان پر پڑا بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹس کے مطابق عامر اس معاملے پر مکی آرتھر سے بات کر چکے ہیں اور دونوں کے درمیان اس بات پر اتفاق بھی ہو گیا ہے۔محمد عامر سپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال سزا کاٹنے کے بعد 2016ئ میں ٹیم میں واپس آئے اور تب سے اب تک پاکستان کی جانب سے تمام فارمیٹ کی کرکٹ میں سب سے زیادہ 864.3 اوورز کروانے والے با?لر ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ ”2010ئ کے بعد سے اب کی کرکٹ مختلف ہو گئی ہے اور اگر آپ پیچھے ماضی میں دیکھیں تو میں نے اپنی زندگی کے انتہائی قیمتی 5 سال ضائع کئے۔ فرض کریں کہ اگر میرے وہ سال ضائع نہ ہوئے ہوتے تو میں اب تک 70 سے 80 ٹیسٹ میچ کھیل چکا ہوتا۔“ محمد عامر نے واضح کیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد نہیں کہنا چاہتے اور بس اپنا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”میرے اور مکی آرتھر کے درمیان یہ طے ہوا ہے کہ بہت زیادہ کرکٹ کے باعث ہمیں روٹیشن پالیسی پرعمل کرنا چاہئے تاکہ ہر کوئی ملک کیلئے تازہ دم اور مکمل فٹ رہ سکے۔ “ان کا کہنا تھا کہ ”مکی آرتھر 2019ئ کے ورلڈکپ کیلئے بہترین پلاننگ کر رہے ہیں اور میں نے یہ نہیں کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا بلکہ میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ چند میچ کھیلوں اور چند میچوں میں آرام کروں تاکہ اہم میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکوں۔“

آخر کار وہی ہوا جس کا ۔۔سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کیخلاف تہلکہ خیز اقدام کر ڈالا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کا تحریری معافی نامہ قبول کرتے ہوئے عدالتی کارروائی ختم کردی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں رہنما مسلم لیگ(ن) نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چاہتاہوں کہ آپ غیرمشروط معافی لکھ کردیں، آپ کی غلطی کی سزا آپ کے بچوں کو نہیں دینا چاہتا، معافی سےمطمئن ہوئے تو نوٹس واپس لے لیں گے، نہال ہاشمی کو معافی اس کیس کی حد تک ہوگی تاہم کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم نے معافی کا اصول طے کرلیا ہے، توہین عدالت کے دیگر مقدمات کا جائزہ میرٹ پرلیں گے۔چیف جسٹس نے نہال ہاشمی سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اپنے کہے پر ندامت یا شرمندگی ہے جس پر نہال ہاشمی نے جواب دیا کہ اپنےعمل پر شرمندہ ہوں، آئندہ اپنے گھر، گاڑی اور کسی بھی محفل میں محتاط رہوں گا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے تحریری معافی نامے کے متن کا جائزہ لے کر نہال ہاشمی کو معاف کردیا۔

دنیا کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر ،سائز اتنا چھوٹا کہ اُنگلی کی پوروں پر سما جائیگا
امریکا (ویب ڈیسک)امریکا کی معروف کمپنی نے ایک کانفرنس کے دوران نمک کے دانے کے برابر ایک دلچسپ کمپیوٹر متعارف کروایا ہے جس نے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ایک ملی میٹر چوڑی اور ایک ملی میٹر لمبی جسامت رکھنے والے کمپیوٹر کی استعداد ا?ئی بی ایم کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے برابر ہے۔

شارُخ خان کی بیوی سے علیحدگی بارے چونکا دینے والا انکشاف،بالی ووڈ میں نیا بھونچال
ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے سے کھنچے کھنچے نظر ا?رہے ہیں۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کاشمار گزشتہ 25 برسوں سے شوبز انڈسٹری کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں کی کامیاب ازدواجی زندگی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر جوڑیوں کیلئے مثال ہے۔ میڈیا پر کبھی دونوں کے درمیان لڑائی یا جھگڑے کی خبر منظر عام پر نہیں ا?ئی، تاہم کبھی نہ لڑنے والی اس خوبصورت جوڑی کو شاید کسی کی نظر لگ گئی ہے جب ہی تو گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران شاہ رخ اپنی خوبصورت بیوی سے کھنچے کھنچے نظر ا?ئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں بھارتی سرمایہ کار مکیش امبانی کے بیٹے ا?کاش امبانی کی منگنی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں شاہ رخ خان، عامرخان کی اہلیہ کرن راو¿ خان، کترینہ کیف، ایشوریارائے بچن، کرن جوہر، جان ابراہیم، ظہیر عباس، ساگریکا گھاٹکے سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔ تاہم تقریب کا مزہ اس وقت کرکرا ہوگیا جب شاہ رخ خان تقریب میں شرکت کے وقت اپنی اہلیہ کو گاڑی میں اکیلا چھوڑ کر خود تقریب کے اندر چلے گئے جب کہ وہاں موجود فوٹوگرافر انتظار ہی کرتے رہ گئے کہ شاہ رخ اور گوری کی ایک تصویر کھینچ سکیں۔ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا، تقریب سے واپسی میں بھی شاہ رخ گوری کو لیے بغیر اکیلے ہی چلے گئے۔

اب کس کی باری ؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا اعلان کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)غیر معیاری اسٹنٹ کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی دو بڑے صوبوں میں مثالیں قائم کررہے ہیں تاہم ہو سکتا ہے کہ آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا جاو¿ں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں غیر معیاری اسٹنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ دل، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کے لیے ادویات کا نسخہ دیں، نسخہ ایسا ہونا چاہیے کہ 5 سو سے ایک ہزار روپے تک کی ماہانہ ادویات آجائیں، ڈاکٹر کے پاس جائیں تو 5 سے7 ہزار کا نسخہ بنا دیتے ہیں۔اس خبر کو بھی پڑھیں : دل کا اسٹنٹ ڈالنے پر 3 لاکھ کے بجائے ایک لاکھ روپے خرچ ہوں گے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ابھی دو بڑے صوبوں میں مثالیں قائم کررہے ہیں تاہم ہو سکتا ہے آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا جاو¿ں، پنجاب حکومت نے کچھ معاملات کو آو¿ٹ سورس کیا ہے تاہم ڈائیلاسز کے اخراجات کو بھی نیچے لانا ہے جب کہ اب اسٹنٹ کا علاج 60 ہزار اور ایک لاکھ روپے میں ہوگا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔