تازہ تر ین

گوجرانوالہ: ہم جماعت لڑکی سے چھپ کر ملنے پر نوجوان قتل

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک سیکیورٹی گارڈ نے کالج کے طالب علم کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ماڈل ٹاو¿ن میں پیش ا?یا جس کے دوران عبدالمقتدر نامی نوجوان اپنی دوست لڑکی سے ملنے اسکے گھر گیا تھا، دونوں ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے۔کالج کے طالب علم کے والد نے الزام عائد کیا کہ سیکیورٹی گارڈ نے لڑکی کے والد کے کہنے پر گولی ماری۔ لڑکی کے گھر والوں کو باہر کھڑی موٹر سائیکل سے نوجوان کا پتہ چلا تھا۔پولیس نے لڑکی کے والد اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثائ کے حوالے کردی گئی ہے۔ تھانہ ماڈل ٹاو¿ن کے ایس ایچ او انصر مغل نے بتایا کہ پولیس کے نوجوان کی لاش کی اطلاع ملی تھی جس پر ہم وہاں پہنچے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کی جیب سے پرس ملا جس میں موجود کالج کارڈ پر اس کا نام عبدالمقتدر لکھا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص نوجوان کا تعاقب کررہا تھا جبکہ دوسرے نے اس پر فائر کیا۔انصر مغل نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain