اسلام آباد:
ملک میں جاری توانائی بچت مہم کے حوالے سے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے سخت احکامات جاری کردئیے، اسلام آباد میں تمام بازار، دکانیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار سمیت ساتوں دن بازار، دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی، کریانہ اسٹور، گروسری اسٹور، تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنا ہوں گے۔





































