Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
    • اسرائیل جانیوالا طیارہ ہائی جیک کرنیکی کوشش متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی قرار دیدیا
    • دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز
    • محمد آصف زندہ ہیں تو بھارت نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا عطا تارڑ
    • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت پر غور
    • مدینہ منورہ پر حملہ امت مسلمہ کے دلوں عقیدے پر حملہ ہے : فضل الرحمن
    • راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش میںقبائلیوں کی حالت زارپر بی جے پی حکومتوں پر کڑی تنقید
    • مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں
    • حکومت نے پٹرول2.10 روپے ڈیزل 30 پیسے مہنگا کر دیا
    • آئی ایم ایف نے پاکستان کو پیٹرول پر سبسڈی سکیم کی مخالفت کردی
    • میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح وزیر خزانہ
    • حکومت اپوزیشن مذاکرات برائے نام، شیر افضل مروت
    • امید ہے اپوزیشن لانگ مارچ غیر مشروط ختم کردے گی: بلاول بھٹو
    • مکہ معاہدہے کے حامی خطے کے ممالک کا اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنا خوش آئیند روسی سفیر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح وزیر خزانہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 3, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان اور  برطانیہ نے معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے پر اتفا ق کیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کی، برطانیہ پاکستان کی معاشی اصلاحات میں تکنیکی معاونت جاری رکھے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، حکومت کی توجہ پیداوار، سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار بڑھانے پر ہے، حکومت نے معاشی اصلاحات کی اہم ترجیحات طے کرلی ہیں، میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ساختی اصلاحات جاری رکھنے اور امداد سے تجارت کی طرف منتقلی پر توجہ ہے، پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے کاروباری ماحول بہتر بنایا جا رہا ہے، برطانیہ نے پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی کے لیے تعاون میں دلچسپی ظاہر کردی۔ملاقات میں برطانوی کمپنیوں اور پاکستانی ڈائسپورا کے ذریعے کاروباری تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ ایوی ایشن سیکٹر میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے 3ارب ڈالر کے یورو بانڈ اجرا کو سراہا۔دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں جاری معاشی اصلاحاتی شراکت داری کے تحت پیش رفت اور عملدرآمد کی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں ترقی، روزگار، مالیاتی انتظام، ریونیو موبلائزیشن، تجارت و سرمایہ کاری اور کیپٹل مارکیٹس سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات کو ہدفی اور قابلِ عمل اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کے ڈیزائن سے موثر عملدرآمد کی جانب منتقل ہونا ضروری ہے، عملی اقدامات کے ذریعے معاشی سرگرمی، سرمایہ کاری، روزگار اور کاروباری ماحول میں قابلِ پیمائش بہتری لائی جائے۔ملاقات میں ورلڈ بینک کے مجوزہ گروتھ اینڈ جابز آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سرمایہ کاری کے ماحول، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کے لیے فنانس تک رسائی اور ایکسپورٹ فنانس کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم کے ایکسس ٹو فنانس اقدام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات، متحدہ انسالوینسی فریم ورک، فیکٹرنگ قانون سازی اور کمرشل فنانسنگ میں توسیع پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں فارماسیوٹیکلز، طبی مصنوعات اور زراعت کے شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، بیجوں کی رجسٹریشن، منتخب اجناس کی ڈی ریگولیشن اور بین الاقوامی ایکریڈیٹیشنز کے امور بھی زیر بحث آئے، سکلز ڈویلپمنٹ، ووکیشنل کوالیفکیشنز اور پاکستانی ہنرمندوں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نیشنل ٹیرف پالیسی اور مستقبل کی ٹیرف اصلاحات کے لیے ورلڈ بینک کی جاری تجزیاتی معاونت کا جائزہ لیتے ہوئے مسابقت، پیداواریت، سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے پر زور دیا گیا، عالمی ویلیو چینز میں پاکستان کے انضمام کو مزید بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ٹیکس پالیسی اور درمیانی مدت کی ریونیو سٹریٹیجی کے لیے ورلڈ بینک کی تکنیکی معاونت، جی ایس ٹی ہارمونائزیشن، وفاقی و صوبائی سطح پر رابطہ کاری اور ڈیٹا شیئرنگ بہتر بنانے کے امور بھی ملاقات کا حصہ تھے۔زرعی آمدنی ٹیکس اور صوبائی پراپرٹی ٹیکس اصلاحات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں ملکی کیپیٹل مارکیٹس کی ترقی کے لیے اصلاحاتی روڈ میپ، مارکیٹ کو مزید وسعت اور گہرائی دینے اور فنانسنگ کے ذرائع بڑھانے کے حوالے سے ورلڈ بینک کی معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پبلک سیکٹر کی کارکردگی اور حکومت کے رائٹ سائزنگ ایجنڈے کے لیے ورلڈ بینک کی معاونت کا جائزہ لیتے ہوئے قرضوں کے انتظام کی صلاحیت اور ملکی بانڈ مارکیٹ کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔پاکستان کے ساورن کریڈٹ پروفائل اور کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری کے راستوں پر بھی بات چیت ہوئی، وزیر خزانہ نے کہا کہ ساورن کریڈٹ ریٹنگ کے مقداری اور معیاری دونوں عوامل کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کوشش جاری رکھی جائے گی۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ مالیاتی و قرضوں کا پائیدار انتظام، مضبوط بیرونی مالیاتی بفرز اور پائیدار اقتصادی ترقی کریڈٹ پروفائل کی بہتری کے لیے اہم ہیں، ادارہ جاتی مہثریت اور ساختی اصلاحات کا تسلسل ساورن کریڈٹ پوزیشن مزید بہتر بنانے کے لیے بھی اہم ہے۔ملاقات میں گورننس، شفافیت، احتساب، ریگولیٹری معیار اور ادارہ جاتی مثریت مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔فریقین نے معاشی اصلاحاتی شراکت داری کے تحت مسلسل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور نجی شعبے کی قیادت میں ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی مواقع میں توسیع پر مشترکہ توجہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
    وزیر خزانہ

    Khabrain News

      Keep Reading

      شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے

      دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز

      مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.