ماسکو(ویب ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
نے امریکی حملوں کے سامنے ایرانی قوم کی بہادری، شجاعت اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔روسی صدر پیوٹن نے ماسکو میں روس کے بین الاقوامی ماہرین کے والڈائی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے اور ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔اس کے علاوہ پیوٹن نے مزید کہا کہ اگر Baltic خطے میں واقع Kaliningrad کو خطرہ لاحق ہوا تو روس اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں موجود تمام اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال پر غور کرے گا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، لیکن اسے روکنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ ایک جانب واشنگٹن ایران پر نئی مالی پابندیاں عائد کر رہا ہے تو دوسری جانب روس خود بھی امریکی پابندیوں کی وسیع تر زد میں ہے اور زیادہ تر امریکی قیادت میں قائم عالمی اقتصادی نظام سے باہر کام کر رہا ہے۔ماسکو اور تہران کئی برسوں سے مغربی ممالک کی پابندیوں سے بچتے ہوئے تجارتی اور فوجی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔پابندیوں کے شکار تیل کی تجارت کے علاوہ اطلاعات کے مطابق روس اور ایران نے ماسکو پر امریکی مالی پابندیوں کے باوجود بحیرہ کیسپین کے راستے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا بھی تبادلہ کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
- شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
- شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
- بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
- ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
- ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
- سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
- اسرائیل جانیوالا طیارہ ہائی جیک کرنیکی کوشش متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی قرار دیدیا
- دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز
- محمد آصف زندہ ہیں تو بھارت نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا عطا تارڑ
- اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت پر غور
- مدینہ منورہ پر حملہ امت مسلمہ کے دلوں عقیدے پر حملہ ہے : فضل الرحمن
- راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش میںقبائلیوں کی حالت زارپر بی جے پی حکومتوں پر کڑی تنقید
- مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں
- حکومت نے پٹرول2.10 روپے ڈیزل 30 پیسے مہنگا کر دیا
- آئی ایم ایف نے پاکستان کو پیٹرول پر سبسڈی سکیم کی مخالفت کردی
- میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح وزیر خزانہ
- حکومت اپوزیشن مذاکرات برائے نام، شیر افضل مروت
- امید ہے اپوزیشن لانگ مارچ غیر مشروط ختم کردے گی: بلاول بھٹو
- مکہ معاہدہے کے حامی خطے کے ممالک کا اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنا خوش آئیند روسی سفیر
