پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے 14 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ سمیع منہاس، محمد طحٰہ اور محمد سلیمان پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اعلان کردہ اسکواڈ میں عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، رضا اللہ اور سعود شکیل بھی شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں غازی غوری، سعد بیگ، سلمان آغا اور علی عثمان شامل ہیں۔اس سے قبل چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے کہا تھا کہ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان جمعے کو کیا جائے گا اور ٹیم میں تقریباً 80 فیصد نئے کھلاڑی شامل ہوں گے۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

