سلطان آف جوہر کپ 2026 کے سنسنی خیز اور اہم ترین مرحلے میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے آخری پول میچ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا جو مقررہ وقت تک 2-2 کی برابری پر ختم ہوا۔ کھیل کے 18ویں منٹ میں جاپان کے یاماڈا سیا نے فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی تاہم 34ویں منٹ میں پاکستان کے حمزہ فیاض نے پینلٹی کارنر پر شاندار گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
42ویں منٹ میں جاپان کے ناکائی کازوکی نے فیلڈ گول داغ کر جاپان کو دوبارہ 1-2 سے آگے کر دیا لیکن صرف ایک منٹ بعد ہی پاکستان کے غلام مصطفیٰ نے جوابی گول کر کے اسکور 2-2 کر دیامیچ برابر رہنے کے بعد پاکستان اور جاپان دونوں کے 4 میچوں میں 7، 7 پوائنٹس تھے اور دونوں کا گول فرق بھی +8 رہا
سلطان آف جوہر کپ: پاکستان نے بہتر گول اوسط پر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا

