یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فضائی حملوں میں دارالحکومت صنعا اور ساحلی صوبے الحدیدہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت کم از کم 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔حوثیوں کے زیرِ انتظام ٹیلی وژن چینل ’المسیرہ‘ کے مطابق ایک رہائشی مکان پر سعودی فضائی حملے میں خاندان کا سربراہ، اس کے دو بچے اور دو بیویاں جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ حملے میں خاندان کی ایک بیٹی زخمی بھی ہوئی۔دوسری جانب حوثی میڈیا نے دارالحکومت صنعا اور اس کے گردونواح میں سعودی عرب کے دیگر فضائی حملوں میں مزید 11 افراد کی ہلاکت کی اطلاع بھی دی۔ اس طرح مجموعی ہلاکتیں 16 ہوگئیں
یمن میں سعودی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 16 شہری جاں بحق؛ ترجمان حوثی

