پشاور(نیوز ایجنسیاں)شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7خوارج جہنم واصل ہو گئے ۔ سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھرپورعزم اور جنگی مہارت کے ساتھ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، جبکہ فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارروائیوں نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردوں کیلئے علاقے میں گنجائش محدود کردی ہے۔سکیورٹی فورسز عزم استحکام ویژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اورپائیدارامن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔
دہشت گرد
