اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی (FGEHA) کی جانب سے سیکٹر G-13/4، اسلام آباد کے رہائشیوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے آج بروز ہفتہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکٹر کے مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و تجاویز پیش کیں۔ایف جی ای ہاسنگ اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری کی قیادت ڈائریکٹر انفورسمنٹ تنویر حیدر کھوکھر نے کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مینٹیننس FGEHA رفاقت بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک نعمان اکبر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ رضوان شاہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے رہائشیوں اور مارکیٹ نمائندگان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کھلی کچہری میں ریزیڈنٹس کی ٹیم کی نمائندگی جاوید قریشی کر رہے تھے۔جبکہ دیگر ممبران میں ممتاز علی ، چوہدری امجد علی موجود تھے ۔ اس موقع پر رہائشیوں نے سیکٹر میں درپیش مختلف مسائل، بالخصوص ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی، انفراسٹرکچر، سڑکوں، نکاسی آب اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق اپنے تحفظات اور تجاویز FGEHA حکام کے سامنے پیش کیے۔ایف جی ای ہاسنگ اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹرانفورسمنٹ نے رہائشیوں کے مسائل کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ امور پر ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ رہائشیوں کو درپیش جائز مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈائریکٹر مینٹیننس FGEHA رفاقت بھٹی صاحب نے سیکٹر کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی و مینٹیننس امور اور مستقبل کے اقدامات کے حوالے سے رہائشیوں کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مختلف مسائل کے حل کے لیے متعلقہ شعبوں کی ذمہ داریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے اس موقع پر کہا کہ FGEHA اور رہائشیوں کے درمیان براہِ راست رابطہ مسائل کے بروقت حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشیوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور قابلِ عمل شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ شعبوں کو متحرک کیا جائے گا۔ انہوں نے رہائشیوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔رہائشیوں کی جانب سے FGEHA حکام کو کھلی کچہری کے انعقاد پر سراہتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کے براہِ راست رابطے سے نہ صرف مسائل کی نشاندہی بہتر انداز میں ہوتی ہے بلکہ ان کے حل کے لیے مثر اور فوری اقدامات کی راہ بھی ہموار ہوتی ہے۔اس موقع پر ریزیڈنٹس نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سیکٹر کی بہتری، صفائی، انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے FGEHA کے متعلقہ حکام کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعاون جاری رکھیں گے۔کھلی کچہری میں مارکیٹ ٹریڈ یونین کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور مارکیٹ سے متعلق مختلف مسائل اور تاجروں کے تحفظات FGEHA حکام کے سامنے پیش کیے۔ اس موقع پر آصف صاحب، سیف اللہ صاحب اور فضل شاہ صاحب نے مارکیٹ کے مسائل کی نمائندگی کرتے ہوئے متعلقہ امور سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے اس موقع پر واضح کیا کہ مارکیٹس میں ہونے والے انفورسمنٹ آپریشنز بلاامتیاز اور یکساں طور پر (Across the Board) کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات یا سرکاری اراضی پر غیر مجاز قبضہ/تعمیرات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ FGEHA کی جانب سے انفورسمنٹ کے معاملات میں شفافیت، یکساں پالیسی اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ اور مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔کھلی کچہری کے اختتام پر اس امید کا اظہار کیا گیا کہ آج سامنے آنے والے مسائل پر عملی پیش رفت ہوگی اور FGEHA حکام اور سیکٹر کے رہائشیوں تاجروں کے درمیان رابطے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ G-13 کو مزید بہتر، صاف ستھرا اور رہائشیوں کے لیے ایک مثالی سیکٹر بنایا جا سکے۔
بریکنگ نیوز
- کراچی: عمرہ ویزے کی آڑ میں مبینہ غیرقانونی امیگریشن کی کوشش کرنے والے مسافر ایف آئی اے کی تحویل میں۔
- فیصل آباد:ٹریفک وارڈن غلط طریقے پر پارک کی گئی کار کو لفٹر کے ذریعے اٹھا رہا ہے۔
- پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، روزگار کی فراہمی بڑا چیلنج بن گئی
- گل پلازہ آتشزدگی کیس: حتمی چالان اور عمارت مسمار کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہ ہوسکا
- جی ٹی روڈ پر ایکسیڈنٹ گاڑی کی ٹکر سے شاہ زیب موقع پر جابحق سہالہ
- سعودی عرب ،خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث سعودی عرب جانے والی بیشتر پروازیں منسوخ
- راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں 4 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- چوآ سیدن شاہ و گرد و نواح میں کوئلے کی کان کنی کا معاملہ بنیادی سوال کو جنم دیتا
- اٹک:منشیات فروشی اور شراب فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمان پولیس کی حراست میں ۔
- گوجرخان میں مبینہ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت جاری
- نا جائز پارکنگ،عملہ کیساتھ ہاتھا پائی کرنیوالے ملزمان پر مقدمہ درج
- 10 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنیوالے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا
- ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، آئی پنجاب کا سخت نوٹس
- سیکٹر G-13 کے رہائشیوںکے مسائل حل کیلئے FGEHA کی کھلی کچہری
- راولپنڈی :پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پولیس افسران واہلکاروں کے رویوں میں مثبت تبدیلی اور شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ۔
- ہنگری کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر وزیر اعظم کے مشیر فہد ہارون رکن قومی اسمبلی نوید قمر ہنگری کے سفیر اور دیگر اہم شخصیات اسٹیج پر موجود ہیں
- اٹک :کار سرکار میں مداخلت اور تجاوزات عملہ کیساتھ ہاتھا پائی کرنے پر سندر کا ر پیٹ کے مالکان کیخلااف ایف آئی آر اور دکان سیل ۔
- روڈ ایکسیڈنٹ میں3افراد جاں بحق واقعہ،چونترہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا
- محلہ عمرآباد، عشا کے بعد یتیم بچے حیدر علی کو مبینہ طور پر مسلح افراد نے دو گولیاں مار کر قتل کر دیا
- گوجرخان میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں جاری
