راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)چکری روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بیٹے سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، آئی جی پنجاب کا سخت نوٹس، آر پی راولپنڈی سے رپورٹ طلب۔ تفصیلات کے مطابق چکری روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بیٹے سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، آئی جی پنجاب نے سخت نوٹس لے لیا، آر پی راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب کا سی پی او راولپنڈی کو حادثہ کی مکمل تحقیقات، ڈمپر ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، آئی جی پنجاب کی لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کی ہدایت کی، آئی جی پنجاب کا کہنا تھاکہ تیز رفتاری سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،
