کراچی(این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں گل پلازہ آتشزدگی کیس کی سماعت ہوئی، جہاں تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت میں حتمی چالان پیش کرنے اور عمارت مسمار کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہ ہوسکا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔پولیس کے مطابق گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں 72 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
