راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)تھانہ چونترہ کے علاقہ میں روڈ ایکسیڈنٹ میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں اہم پیشرفت، چونترہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے، چونترہ پولیس نے ٹرک/ٹینکر کو بھی قبضہ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقہ میں روڈ ایکسیڈنٹ میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں اہم پیشرفت، چونترہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے، چونترہ پولیس نے ٹرک/ٹینکر کو بھی قبضہ میں لے لیا، واقعہ میں شہری افضال، انکی اہلیہ اور بیٹا ریحان علی جابحق ہوئے تھے، واقعہ پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
