راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، 10 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی،مجرم عنصر کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، 10 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی،مجرم عنصر کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی، واقعہ کا مقدمہ مارچ 2024 تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سنگین مقدمہ میں مجرم کو قرار واقعی سزا ملنا حق و انصاف کی فتح ہے۔
