راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)محلہ عمرآباد، گلی نمبر 3، یونین کونسل نمبر 3 راولپنڈی میں گزشتہ رات نمازِ عشا کے بعد یتیم بچے حیدر علی ولد عبدالحق کو مبینہ طور پر مسلح افراد نے دو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پوسٹ مارٹم مکمل اور مقدمہ درج ہو چکا ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق علاقے میں عرصہ دراز سے مبینہ منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحے اور فائرنگ کے واقعات جاری ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک بچہ فائرنگ کے نتیجے میں اپنی ٹانگ سے محروم ہو چکا ہے، مگر مثر کارروائی نہ ہونے کی شکایات برقرار ہیں۔آخر کب تک معصوم بچے گولیوں کا نشانہ بنتے رہیں گے؟اہلِ خانہ کے مطابق ایس ایس پی نے ملاقات کی اور سی پی او راولپنڈی نے رابطہ کیا، تاہم خاندان اب بھی عملی انصاف کا منتظر ہے۔قاتلوں کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،منشیات فروشوں اور مسلح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن۔پولیس کی مبینہ غفلت اور سرپرستی کے الزامات کی تحقیقات۔متاثرہ خاندان، گواہوں اور اہلِ علاقہ کو مکمل تحفظ۔کوہستانی برادری اور اہلِ علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ انصاف میں تاخیر کی صورت میں بھرپور پرامن احتجاج کیا جائے گا۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اپیل ہے کہ اس مظلوم خاندان کی آواز اعلی حکام تک پہنچائیں۔سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز اور متعلقہ حکام سے جنازے میں شرکت اور فوری عملی اقدامات کی اپیل ہے۔ایک یتیم بچے کا قتل صرف ایک خاندان کا سانحہ نہیں، پورے معاشرے کے لیے لمح فکریہ ہے۔ ہمیں تسلیاں نہیں، انصاف چاہیے،
