لاہور( این این آئی) سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جانے والی بیشتر پروازیں سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد پروازیں تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار رہیں۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے ریاض جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز ایکس آر 676 ،لاہور سے دمام جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز ایکس وائے 884،لاہور سے دمام جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز پی نائن 570 منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے جدہ جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز پی کے 859 چودہ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔جبکہ لاہور سے ابوظبہی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز پی ایف 796 اورلاہور سے شارجہ جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز پی اے 412 تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کر دی گئیں۔
