Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
    • اسرائیل جانیوالا طیارہ ہائی جیک کرنیکی کوشش متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی قرار دیدیا
    • دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز
    • محمد آصف زندہ ہیں تو بھارت نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا عطا تارڑ
    • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت پر غور
    • مدینہ منورہ پر حملہ امت مسلمہ کے دلوں عقیدے پر حملہ ہے : فضل الرحمن
    • راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش میںقبائلیوں کی حالت زارپر بی جے پی حکومتوں پر کڑی تنقید
    • مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں
    • حکومت نے پٹرول2.10 روپے ڈیزل 30 پیسے مہنگا کر دیا
    • آئی ایم ایف نے پاکستان کو پیٹرول پر سبسڈی سکیم کی مخالفت کردی
    • میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح وزیر خزانہ
    • حکومت اپوزیشن مذاکرات برائے نام، شیر افضل مروت
    • امید ہے اپوزیشن لانگ مارچ غیر مشروط ختم کردے گی: بلاول بھٹو
    • مکہ معاہدہے کے حامی خطے کے ممالک کا اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنا خوش آئیند روسی سفیر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں

    By Khabrain Newsاکتوبر 3, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، صنعا، ریاض، واشنگٹن ( نیوز ایجنسیاں) مدینہ منورہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کے بعد یمنی فوج نے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف علاقوں میں حوثی اہداف پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ سعودی فوجی اتحاد نے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4ڈرونز فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ سعودی عرب نے مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاعات مسترد کر دیں ۔ امام مسجد نبوی نے حوثی حملے کو ناپاک جسارت قرار دیا جبکہ مسلم ممالک نے بھی شدید مذمت کی ہے۔ ادھر امریکہ نے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی بیٹریاں سعودی عرب اور قطر روانہ کردیں۔ یمن کی فوج نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شہر مدینہ میں بجلی کی تنصیب پر حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے کے چند گھنٹے بعد دارالحکومت صنعا سمیت مختلف علاقوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے گئے ہیں ۔ عرب میڈیارپورٹس کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ طیبہ پار سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر یمنی فوج نے بتایا ہے کہ اس نے صنعا، صعدہ اور تعز میں حوثیوں کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا، صنعا میں اہم اہداف کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ صعدہ میں 11اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تعز میں حوثیوں کے ایک مربوط فوجی نظام پر 27فضائی حملے کیے گئے۔ ادھر سعودی عرب نے تازہ حملے میں حوثی ملیشیا کے 2میزائل اور 4ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ۔اتحادی افواج کے ترجمان میجرجنرل ترکی المالکی کے مطابق سعودی دفاعی نظام نے جنوبی علاقوں خمیس مشیط اور جازان کے اوپر میزائل اور ڈرونز کو تباہ کیا۔سعودی سول ڈیفنس کے مطابق ملبہ رہائشی علاقوں پر گرنے سے عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب خلیجی و اسلامی ممالک نے مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ۖ کو بجلی فراہم کرنے والی شہری تنصیب کو نشانہ بنانا سنگین اشتعال انگیزی ہے۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت نے مدینہ منورہ میں حوثی حملے کو سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔بحرین نے حوثیوں کے خلاف سلامتی کونسل سے سخت موقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اردن نے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔دریں اثناء سعودی حکام نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق اطلاعات کو مسترد کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے مکہ مکرمہ میں ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور ان میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر کے اس کے خلاف فوری کارروائی کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق گردش کرنے والے دعوئوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔حکام نے مشتبہ شخص کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں دعوی کیا گیا تھا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے ایک مشتبہ خودکش بمبار خانہ کعبہ کے قریب پہنچ گیا تھا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے قابو کر لیا۔ادھر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکا اور فرانسی کے وزرائے دفاع سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔ غیرملکی خبررساںادارے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے سعودی امریکا دفاعی شراکت داری پر گفتگو کی، سعودی اور امریکی وزرائے دفاع کے درمیان علاقائی سلامتی اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔سعودی وزیر دفاع نے فرانسیسی وزیر مسلح افواج کیتھرین ووٹرین سے دفاعی تعاون پر گفتگو کی، خالد بن سلمان اور کیتھرین ووٹرین نے علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوران گفتگو سعودی وزیر دفاع نے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع پر عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے اقدامات پر زور دینے کا مطالبہ کیا۔قبل ازیں مسجد نبوی ۖ کے امام اور خطیب شیخ صالح المغامسی نے حوثیوں کی جانب سے مدینہ منورہ میں ڈرون حملے کے بعد شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ رسول اللہ ۖ کا شہر اور مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس مقام ہے۔ اسے نشانہ بنانا دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ادھر امریکا نے سعودی عرب اور قطر میں مزید دو پیٹریاٹ میزائل دفاعی بیٹریاں روانہ کردیں ۔یہ اقدام خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے خدشات کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔
    حوثی اہداف

    Khabrain News

      Keep Reading

      شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے

      دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز

      آئی ایم ایف نے پاکستان کو پیٹرول پر سبسڈی سکیم کی مخالفت کردی

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.