نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مرکز اور مدھیہ پردیش میں ہندوتوا بی جے پی کی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بالاغاٹ کے قبائلی علاقوں میں بیماری اور غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کے بعد بی جے پی حکومت کے ترقی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہل گاندھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان اب بھی امداد کے منتظر ہیں جبکہ قبائلی آبادی کو بنیادی صحت، تعلیم، روزگار اور مالکانہ حقوق بھی مکمل طور پر میسر نہیں ہیں۔راہل گاندھی نے برسا بلاک کے گائوں جگلا میں بائگا قبائلی خاندانوں سے ملاقات کی، جہاں بیماری کے باعث کئی بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
