لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر کے یورپی ممالک سے ڈیزل کے ہنگامی ذخائر جاری کرنے کی وارننگ دی ہے۔ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور ممکنہ قلت کے خدشات کے پیش نظر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے آج جی 7 ممالک کے سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے الگ الگ رابطے کیے اور عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔صدارتی دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ایمانوئل میکرون کی صدارت میں ہونے والے جی 7 اجلاس میں خام تیل اور صاف شدہ پٹرولیم مصنوعات کی عالمی منڈی کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔یورپی ممالک نے فرانس کی ایک تجویز پر بات چیت کی جس کے تحت تقریبا 5 کروڑ بیرل ڈیزل کے ہنگامی ذخائر جاری کیا جا سکتا ہے جبکہ عالمی توانائی ایجنسی کے رکن ممالک مزید 5 کروڑ بیرل خام تیل مارکیٹ میں لانے پر غور کر رہے ہیں۔تاہم اس تجویز پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا جبکہ امریکی صدر پہلے ہی یورپ پر مزید ایندھن ذخائر جاری کرنے کے لیے دبا ڈال رہے ہیں کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو امریکا ڈیزل کی برآمدات پر پابندی عائد کرسکتا ہے۔فوری طور پر یورپی یونین نے امریکی صدر کی اس دھمکی کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسی کوئی پابندی کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی اور اس سے امریکا کو قابل اعتماد شراکت دار سمجھنے پر اعتماد متاثر ہوگا۔واضح رہے کہ ڈیزل کا یہ بحران ایران جنگ، روسی توانائی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان اور چین کی ایندھن برآمدات میں پابندیوں کے باعث عالمی ڈیزل رسد میں پیدا ہونے والی کمی کے بعد شدت اختیار کرگیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور، شہری کے نام پر 2354 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے اور 28 لاکھ روپے کے ای چالان کا انکشاف
- وزیراعظم کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں بڑے عوامی ریلیف کے اعلان کا امکان
- پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- افغان طالبان حکومت خدشات کا جواب دینے کے بجائے گمراہ کن الزامات لگا رہی ہے، وزارت اطلاعات
- یمن میں سعودی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 16 شہری جاں بحق؛ ترجمان حوثی
- پی ٹی آئی سے بندہ توڑکر آئندہ وزیراعلیٰ کےپی کیلئے تیار کرلیاگیا: جے یو آئی رہنما کا دعویٰ
- فرانس میں احتجاجی مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع، ہنگاموں کے پیش نظر70 ہزار پولیس اہلکار تعینات
- کراچی:عمرہ زائرین کو گردن توڑ بخار، انفلوئنزا ویکسن کی خریدار میں مبینہ بے ضابطگیاں، ویکسینیشن بند
- بیرسٹرگوہر کا خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تنظیمی امور پر اہم نوٹیفکیشن جاری
- گوادر میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
- سنیٹر روبینہ خالد کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
- کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
- ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
- چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
- لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
- فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
- پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
