ملتان (نامہ نگار خصوصی) پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں2روپے 10پیسے فی لٹراضافہ کردیا گیا ہےجس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں30 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64پیسے فی لٹرہوگئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 3 سے 5اکتوبر کیلئے ہوں گی۔
پٹرولیم قیمتیں
