Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
    • اسرائیل جانیوالا طیارہ ہائی جیک کرنیکی کوشش متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی قرار دیدیا
    • دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز
    • محمد آصف زندہ ہیں تو بھارت نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا عطا تارڑ
    • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت پر غور
    • مدینہ منورہ پر حملہ امت مسلمہ کے دلوں عقیدے پر حملہ ہے : فضل الرحمن
    • راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش میںقبائلیوں کی حالت زارپر بی جے پی حکومتوں پر کڑی تنقید
    • مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں
    • حکومت نے پٹرول2.10 روپے ڈیزل 30 پیسے مہنگا کر دیا
    • آئی ایم ایف نے پاکستان کو پیٹرول پر سبسڈی سکیم کی مخالفت کردی
    • میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح وزیر خزانہ
    • حکومت اپوزیشن مذاکرات برائے نام، شیر افضل مروت
    • امید ہے اپوزیشن لانگ مارچ غیر مشروط ختم کردے گی: بلاول بھٹو
    • مکہ معاہدہے کے حامی خطے کے ممالک کا اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنا خوش آئیند روسی سفیر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی ایم ایف نے پاکستان کو پیٹرول پر سبسڈی سکیم کی مخالفت کردی

    By Khabrain Newsاکتوبر 3, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کو ایندھن پر سبسڈی یا
    کراس سبسڈی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ریلیف اسکیم میں تین ماہ سے زیادہ توسیع ممکن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران ایکسچینج ریٹ، شرح سود سمیت دیگرمتعدد نکات پراختلاف برقرار ہے جہاں آئی ایم ایف نے پاکستان میں مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ رکھنے پر زور دیتے ہوئے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے شرح سود سخت رکھنے کی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کو ایندھن پر سبسڈی یا کراس سبسڈی دینے کی مخالفت کی ہے اورفیول پربینظیرانکم سپورٹ کی طرح مستحق لوگوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی تجویز دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان پیٹرول کی قیمت اور گیس کمپنیوں کے 1.4 ٹریلین روپے کے قابل وصول واجبات پر بھی ڈیڈلاک برقرار ہے تاہم حکومت نے موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے فیول ریلیف اسکیم فوری ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ فیول ریلیف اسکیم میں تین ماہ سے زیادہ توسیع ممکن نہیں اور تین ماہ کی فیول سبسڈی کی اصل لاگت 75 ارب روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔پاکستانی مذاکراتی ٹیم نے آئی ایم ایف کو پیٹرول کی قیمت کا تفصیلی کاسٹ بریک ڈان پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ درآمدی پیٹرول کی قیمت تقریبا 250 روپے ہے جبکہ صارفین کو 390 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے، پیٹرول پر تقریبا 110 روپے فی لیٹر ٹیکس اور 27 روپے مختلف مارجنز ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گیس کمپنیوں کے 1.4 ٹریلین روپے قابل وصول واجبات معاف کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا حجم 3.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گیس کمپنیوں کے 850 ارب کے منافع سے قرضہ نمٹانے کی تجویز پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کے انتظامی منصوبے پر تفصیلی اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے۔مزید بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم شعبے کے دو اہم معاملات پر اتفاق نہ ہوسکا البتہ آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر میں اصلاحات اور گیس چوری میں کمی کو سراہا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ متعدد اجلاس میں ملکی معاشی اعدادوشمار کے تخمینوں کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بریفننگ میں آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ پاکستان کا معاشی آٹ لک مستحکم ہے، روپیہ مستحکم ہے اور مہنگائی میں کمی اورکرنٹ اکانٹ خسارہ ہدف سے کم رہنے کا امکان ہے تاہم حکومت کا معاشی ہدف 4 فیصد نمو برقرار رہے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ معاشی آٹ لک پر مشرق وسطی تنازع کا اثرنہیں پڑے گا لیکن آئی ایم ایف اور پاکستان میں ایکسچینج ریٹ، شرح سود پر اختلاف ہے، آئی ایم ایف کا مقف ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود سخت رکھی جائے۔ ذرائع کے مطابق اب تک ہونے والی متعدد ملاقاتوں میں آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں برآمدات 34 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 45.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال کی درآمدات 69 سے 70 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے اور کرنٹ اکانٹ خسارہ 2.5 سے 3 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود سخت رکھنے زور ہے جبکہ پاکستانی حکام کا مقف ہے کہ دسمبر کے بعد مہنگائی میں بتدریج کمی متوقع ہے، عالمی سطح پر تیل 80 ڈالر فی بیرل رہا تو مہنگائی 7.5 فیصد تک جا سکتی، تیل 100 ڈالر فی بیرل رہا تو مہنگائی 8.2 فیصد تک جا سکتی ہے اور روپے کا استحکام درآمدی مہنگائی کم رکھنے میں مددگار ہوگا۔حکام کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر سے بیرونی شعبہ مستحکم رہنے کی توقع ہے، ترسیلات زر میں پہلے دو ماہ کے دوران 14.7 فیصد اضافہ ہوا ہے، خوراک کی مقامی پیداوار سے درآمدی بل محدود رہنے کی توقع ہے، مشرق وسطی تنازع کے باوجود 4 فیصد معاشی نمو کا ہدف برقرار ہے تاہم مہنگا تیل اور سپلائی میں رکاوٹیں معاشی خطرات ہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے

      دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز

      مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.