Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
    • اسرائیل جانیوالا طیارہ ہائی جیک کرنیکی کوشش متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی قرار دیدیا
    • دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز
    • محمد آصف زندہ ہیں تو بھارت نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا عطا تارڑ
    • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت پر غور
    • مدینہ منورہ پر حملہ امت مسلمہ کے دلوں عقیدے پر حملہ ہے : فضل الرحمن
    • راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش میںقبائلیوں کی حالت زارپر بی جے پی حکومتوں پر کڑی تنقید
    • مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں
    • حکومت نے پٹرول2.10 روپے ڈیزل 30 پیسے مہنگا کر دیا
    • آئی ایم ایف نے پاکستان کو پیٹرول پر سبسڈی سکیم کی مخالفت کردی
    • میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح وزیر خزانہ
    • حکومت اپوزیشن مذاکرات برائے نام، شیر افضل مروت
    • امید ہے اپوزیشن لانگ مارچ غیر مشروط ختم کردے گی: بلاول بھٹو
    • مکہ معاہدہے کے حامی خطے کے ممالک کا اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنا خوش آئیند روسی سفیر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مکہ معاہدہے کے حامی خطے کے ممالک کا اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنا خوش آئیند روسی سفیر

    By Khabrain Newsاکتوبر 3, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (ملک منظور احمد) پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اسے مثبت قدم قرار دے دیا۔ روسی سفیر کا کہنا ہے کہ خطے کے  ممالک کی جانب سے اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنے اور باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی استحکام یقینی بنانے کی کوشش مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں روسی سفارتخانے میں یوکرین کی صورت حال سے متعلق بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ البرٹ پی خوریف نے کہا کہ روس مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتا ہے۔ ان کے مطابق اس معاہدے کی اہمیت اس حوالے سے بھی ہے کہ خطے کے ممالک اپنی سلامتی کے معاملات میں خود زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روسی سفیر نے کہا کہ علاقائی ممالک کا اپنی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے ذمہ داری لینا خطے میں تعاون کے نئے امکانات پیدا کر سکتا ہے۔ روسی سفیر کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی براہ راست کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کو وقت کے ساتھ خود کو مضبوط اور مؤثر ثابت کرنا ہوگا۔ ان کے بیان کے مطابق روس علاقائی ممالک کے درمیان سلامتی کے شعبے میں تعاون کو اہم سمجھتا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست 2026 کو مکہ مکرمہ میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے باہمی دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق کسی ایک ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جبکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے علاقائی امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ 31 اگست کو استنبول میں مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں تینوں ممالک نے تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ روسی سفیر کی جانب سے مکہ معاہدے کی حمایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سلامتی اور دفاعی تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت جاری ہے۔ مکہ معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید منظم کرنے کے لیے مستقل رابطہ اور مشاورت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ادھر یکم اکتوبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اس معاہدے پر عملدرآمد کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم واضح ہے روسی سفیر نے اسی بریفنگ کے دوران یوکرین تنازع، مغربی پابندیوں، عالمی سلامتی اور بین الاقوامی بحری قانون سمیت مختلف امور پر روس کا مؤقف بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس یوکرین بحران کے سیاسی اور سفارتی حل کے لیے مذاکراتی عمل جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور روس کے مطابق تنازع کا حل سفارتی ذرائع سے تلاش کیا جانا چاہیے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے روسی سفیر کے بیان کو خطے میں ابھرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے تعاون کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ روس نے اس معاہدے کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے علاقائی ممالک کی جانب سے اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنے کی کوشش کو سراہا ہے۔
    روسی سفیر

    Khabrain News

      Keep Reading

      شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے

      دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز

      مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.