Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مچھروں نے پہلی بار کب اور کس انسان کا خون پیا؟ نئی اور دلچسپ تحقیق

    By Khabrain Newsاپریل 8, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (8 اپریل 2026): مچھر کہنے کو ایک چھوٹا مگر خطرناک جانور ہے جو سالانہ 6 لاکھ انسانوں کی جان لے لیتا ہے کیا آپ جانتے ہیں اس نے پہلی بار انسانی خون کب پیا تھا۔

    مچھر دنیا میں موجود چھوٹے حشرات الارض میں سے ایک ہے، جو دیکھنے میں تو بہت چھوٹا مگر انسانی زندگی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، جو ایک تحقیق کے مطابق سالانہ 6 لاکھ افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے۔

    مچھر انسان کا خون چوستا ہے، اس کے بدلے وہ انسانی جسم میں کچھ ایسے جراثیم چھوڑتا ہے، جو لوگوں کو ملیریا، ڈینگی، ، ویسٹ نیل وائرس، زرد بخار اور زیکا وائرس جیسی خطرناک بیماریوں کا شکار بناتے ہیں۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں مچھر کے منہ کو انسانی خون کب لگا اور اس نے پہلی بار کب کسی انسان کا خون پیا؟ اس حوالے سے ایک نئی بین الاقوامی تحقیق کا حیرت انگیز نتیجہ سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے مچھروں کے ڈی این اے کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مچھروں نے جانوروں کو چھوڑ کر سب سے پہلے انسانوں کا خون پینا جنوب مشرقی ایشیا کے جنگلات سے کیا۔

    ملیریا پھیلانے والے انوفلیس لیوکوسفیرس گروپ سے تعلق رکھنے والے مچھروں پر کی گئی تحقیق میں 1992 اور 2020 کے درمیان جنوب مشرقی ایشیا سے جمع کیے گئے مچھروں کی 11 مختلف انواع پر ڈی این اے کا تجربہ کیا گیا۔

    اس تجربے میں کمپیوٹر ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے، ان کی جینیاتی تبدیلی اور ارتقائی تاریخ کا جائزہ لیا گیا۔

    اس تحقیق کے نتیجے میں پتہ چلا کہ جینیاتی تبدیلی سے پہلے مچھر اس علاقے میں رہنے والے دوسرے جانوروں اور بندروں کا خون پی کر خوش ہوتے تھے۔ لیکن جیسے جیسے انسانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا، مچھروں میں جینیاتی تبدیلی ہوئی۔ انہوں نے ایسے رسیپٹرز تیار کیے جو انسانوں کا پتہ لگا سکتے تھے۔

    اس سے قبل تحقیق میں کہا گیا تھا کہ مچھروں نے انسانوں کو 61,000 اور 500,000 سال پہلے کاٹنا شروع کیا تھا، لیکن نئی تحقیق کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا میں 1.8 ملین سال پہلے ایک انسانی آبادی موجود تھی، یوں مچھروں اور انسان کا ساتھ اس سے بھی لاکھوں سال قبل ہو چکا تھا۔

    سائنسدانوں کی مچھروں کے حوالے سے کی گئی مختلف اسٹڈیز کے مطابق آج دنیا بھر میں مچھروں کی تقریباً 3,500 اقسام ہیں، لیکن صرف چند ہی انسانوں کے لیے واقعی مہلک ہیں۔ مچھروں کی رال میں موجود کیمیکلز انسانی مدافعتی نظام کو چکما دینے میں ماہر ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.