Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
    • پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
    • سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان
    • ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش
    • فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
    • ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
    • بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
    • میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’’روپ بدل بدل کر 500 لڑکیوں سے بیک وقت عشق کا ڈراما رچایا‘‘، 35 سالہ بہروپیا گرفتار

    By Khabrain Newsاپریل 17, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (17 اپریل 2026) دنیا میں ایسے دل پھینک لوگ بھی ہیں جو کئی لڑکیوں کو پیار کے جھانسے میں پھنساتے ہیں لیکن ایک نے 500 لڑکیوں سے عشق کا ڈراما رچایا۔

    سوشل میڈیا کے اس دور میں فریب دینا لوگوں کے لیے بہت آسان ہو گیا ہے۔ کئی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جہاں پیار کا جھانسا دے کر ایک شخص نے متعدد لڑکیوں سے ڈراما رچایا اور پھر ان سے پیسے اینٹھ کر چلتا بنا۔

    لیکن حال ہی میں ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس نے ایک دو یا دس بیس نہیں بلکہ 500 لڑکیوں سے عشق کا ڈراما رچایا۔ حیران کرنے والی سیریل ایکسٹورشنسٹ کی کہانی اس وقت منظر عام پر آئی جب پولیس نے اس کو گرفتار کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے آنند نامی ایک 35 سالہ ملزم کو پکڑا، جس نے 500 لڑکیوں اور خواتین سے محبت کا ڈراما رچایا اور شادی کا لالچ دے کر ہر شکار سے رقم بٹوری اور پھر رفوچکر ہوتا رہا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ سائبر فراڈیا کبھی ڈاکٹر بنا تو کبھی خود کو پروڈیوسر، وکیل اور بڑا بزنس مین بتا کر سادہ لوح لڑکیوں کو پیار کے نام پر دھوکا دیتا رہا۔

    ملزم خواتین کو ہنی ٹریپ کرنے کا ماہر بتایا جاتا ہے، جس نے فیک سوشل میڈیا اور ڈیٹنگ ایپ پروفائلز بنا کر 500 سے زائد لڑکیوں کو ٹارگیٹ کیا اور ان سے 2 کروڑ روپے کے قریب رقم حاصل کی۔

    پولیس کے مطابق یہ بہروپیا ڈیٹنگ اور میرج ایپلیکیشنز پر فیک پروفائلز بنا کر خواتین سے رابطہ کرتا تھا۔ انہیں جھوٹی محبت اور شادی کے وعدوں کے ذریعے پہلے پھنساتا، پھر کوئی میڈیکل ایمرجنسی یا بزنس میں نقصان دکھا کر ان سے پیسے اینٹھتا اور رفوچکر ہو جاتا۔

    کئی لڑکیوں کو اس نے ماڈلنگ اور معروف اداروں میں داخلے جیسے وعدوں کے نام پر بھی لوٹا۔

    پولیس نے ایک متاثرہ لڑکی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جب ملزم کو گرفتار کیا تو اس کے قبضے سے 4 اسمارٹ فونز، 8 سم کارڈز، تین ڈیبٹ کارڈز، چار سونے کے بریسلیٹس اور ٹھگی کے پیسوں سے خریدی گئی پانچ سونے کی چینز برآمد کی گئیں۔

    اس کے ڈیجیٹل ڈیوائسز کی جانچ سے پتہ چلا کہ ملزم ایک ہی وقت میں کئی فرضی شناختوں والی آئی ڈیز چلا رہا تھا اور مختلف ریاستوں میں کئی لڑکیوں سے رابطے میں تھا۔

    دہلی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم سے برآمد اشیا اور تحقیقات میں ہونے والے انکشافات کی مدد سے اس کے مددگاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.