Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یمن کے موخا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملے
    • ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
    • پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
    • سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان
    • ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش
    • فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
    • ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
    • بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ

    By Khabrain Newsستمبر 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (جنرل رپورٹر)
    والدین کے خدشات دور کرنے اور ویکسین پر اعتماد مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سروسز ہسپتال میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ منعقدہ ایک ورکشاپ میں کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید تیز کرنے اور طبی ماہرین کو پولیو ویکسین سے متعلق غلط معلومات اور افواہوں کے موثر تدارک کے لیے متحرک کرنا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو محترمہ عظمی کاردار نے کہا کہ پولیو سے متعلق افواہوں اور غلط معلومات کے تدارک کے لیے صوبہ بھر میں ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کو سینئر ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی معاونت حاصل ہوگی، جو والدین کے خدشات دور کرنے اور پولیو ویکسین سے متعلق مستند معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ عظمی کاردار نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی ماہرین والدین کے لیے قابل اعتماد ذرائع ہیں اور ان کی معاونت سے ویکسین سے متعلق عام غلط فہمیوں اور افواہوں کا موثر جواب دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین کو شواہد پر مبنی پیغامات اور عام سوالات و خدشات کے سادہ اور واضح جوابات فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ والدین کے ساتھ براہ راست رابطے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ویکسین پر اعتماد کو مزید مضبوط بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے بااعتماد طبقات کو انسداد پولیو پروگرام کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا جبکہ ڈاکٹرز، طبی ماہرین اور پیڈیاٹریشنز والدین تک درست معلومات پہنچانے میں خصوصی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خالد پرویز نے کہا کہ پنجاب نے پولیو کے خلاف نمایاں پیشرفت کی ہے، تاہم مثبت ماحولیاتی نمونوں کی موجودگی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ پروگرام کی کوششوں میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے سینئر ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی معاونت انتہائی اہم ہے۔ خالد پرویز نے کہا کہ پنجاب کا فوری مقصد پولیو وائرس کی منتقلی پر قابو پانے سے آگے بڑھ کر اس کی مسلسل منتقلی کو مکمل طور پر روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسداد پولیو مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی اور انہیں ویکسین پلانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے پنجاب کے 13 اضلاع میں شروع کی جا رہی ہے۔ لاہور میں مہم سات روز تک جاری رہے گی جبکہ باقی اضلاع میں مہم چار روزہ ہوگی۔ خالد پرویز نے کہا کہ مہم کے دوران مسڈ بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ایسے بچوں کی صرف گنتی کرنے کے بجائے ان کی پروفائلنگ، میپنگ اور فالواَپ یقینی بنایا جائے گا تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل اور مائیگرنٹ آبادی، دریائی علاقوں، دور دراز علاقوں اور صوبائی و ضلعی سرحدوں پر خصوصی توجہ ضروری ہے کیونکہ آبادی کی مسلسل نقل و حرکت ان بچوں کی شناخت، ٹریکنگ اور بار بار ویکسی نیشن کو مشکل بناتی ہے۔ ٹرانزٹ ویکسی نیشن، کمیونٹی انگیجمنٹ اور اضلاع کے درمیان رابطہ کاری کو مربوط انداز میں جاری رکھا جا رہا ہے۔ خالد پرویز نے کہا کہ لاہور اپنی بڑی آبادی، آبادی کی نقل و حرکت اور پروگرام کی پیچیدگی کے باعث مسلسل خصوصی توجہ کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، طبی ماہرین، کمیونٹی و مذہبی رہنمائوں، سماجی اثرانداز شخصیات اور فرنٹ لائن ورکرز کو مل کر ویکسین پر اعتماد مضبوط کرنا ہوگا۔ طبی ماہرین پولیو ویکسین کی حفاظت، افادیت اور ممکنہ سائیڈ ایفیکٹس سے متعلق والدین کے سوالات کے قابل اعتماد جوابات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نئی افواہوں اور خدشات کی نشاندہی میں بھی پروگرام کی معاونت کر سکتے ہیں۔ورکشاپ میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی اور پولیو ویکسین سے متعلق والدین کے خدشات، غلط معلومات اور افواہوں کے تدارک اور طبی ماہرین کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ ورکشاپ کے شرکاء نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے طبی ماہرین اور انسداد پولیو پروگرام کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ والدین تک مستند معلومات پہنچائی جا سکیں، ویکسین سے متعلق غلط فہمیوں کا بروقت ازالہ ہو اور ہر بچے کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جا سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب

      سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان

      فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.