وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ میں لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس(سابقہ ٹویٹر)پراپنے پیغام میں کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں جرأت مندانہ اور دانشمندانہ سفارتی کوششوں کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے، امید کرتا ہوں کہ اس سے پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزیدکہاکہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔





































